نئی دہلی: 8 اکتوبر
آج مورخہ 4 ربیع الآخر بروز منگل بمقام جامعہ حضرت نظام الدین اولیاء ذاکر نگر دہلی شہزادگان حضور قائد اہل سنت جناب غلام ربانی اور حضرت مولانا فیض ربانی صاحبان کی سرپرستی ؛ اسیر مفتئ اعظم ہند حضرت الحاج سعید نوری صاحب قبلہ بانی رضا اکیڈمی کی صدارت میں تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے ایک اہم نشست ہوئی جس کی قیادت نبیرہ رئیس القلم حضرت مولانا محمود غازی ازہری صاحب قبلہ ڈائریکٹر جامعہ حضرت نظام الدین اولیاء نے فرمائی
اس میٹنگ میں اہم ترین تجاویز پاس کی گئیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے
(1)شرکائے اجلاس شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں توہین و گستاخی کی سخت مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھے
(2)ہم ملک کے مختلف حصوں میں گستاخوں پر تعزیرات ہند اور اس سے متعلقہ قوانین کی روشنی میں مقدمات درج کرائیں
مقامی پولیس اگر ایف آئی آر درج نہ کرے تو کورٹ سے رجوع کیا جائے
(3)عنقریب دہلی کے کسی اہم اور وسیع مقام پر ایک بڑا اجلاس کیا جائے جس میں ملک کے اہم دینی مراکز کے ذمہ داران مثلا بریلی شریف مارہرہ شریف کچھوچھہ شریف اور بدایوں شریف وغیرہ کے ارباب حل و عقد کی شرکت کو یقینی بنایا جائے
(4) تحفظ ناموس رسالت کے لیے اہلسنت کے تمام مکاتب و مشارب میں متحد و منظم ہونے کا عزم پیدا کیا جائے اور دیگر سیاسی سماجی تنظیموں کے ساتھ اشتراک فی العمل کی گنجائش کے مطابق تعاون کرنے کا حوصلہ بیدار کیا جائے
اس اہم ترین میٹنگ میں
مولانا عباس رضوی آل انڈیا مساجد کونسل ممبئی
داعی اتحاد اہلسنت مولانا عمران مظہر برکاتی صاحب بریلی شریف
قاری صغیر صاحب آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام سیلم پور دہلی
مفتی اشفاق حسین قادری تنظیم۔ علمائے اسلام شاستری پارک
مولانا غلام دستگیر صاحب آل انڈیا درس قرآن
احمد جاوید صاحب آل انڈیا مجلس مشاورت
محمد شیراز صاحب اہلسنت اکیڈمی دہلی
مولانا منظر محسن غریب نواز مسجد دہلی
مولانا عبد الکریم قادری دارالعلوم اہلسنت فیضان رضا
نعیم اختر برکاتی صاحب دارالقلم دہلی
سید بابر اشرفی آل انڈیا مشائخ مشن
مولانا سید قیصر خالد فردوسی
مولانا غلام حسین
مولانا سیماب اختر صاحب
مولانا عبد المعید ازہری
مولانا شاداب حیدر ازہری نجف گڑھ
مولانا اقلیم رضا قادری
سید شاداب صاحب سابق رکن حج کمیٹی دہلی ودیگر علمائے کرام ودانشوران کثیر تعداد میں شریک رہے۔
خیال رہے کہ اس متعلق دوسری میٹنگ قادری مسجد شاستری پارک 10 اکتوبر بروز جمعرات 11بجے دن میں منعقد ہوگی آپ حضرات ضرور تشریف لائیں۔