اقلیتی سیل جنتا دل یونائیٹڈ کی اہم میٹنگ

حاجی پور (محمد آصف عطا) اقلیت سیل جنتا دل یونائیٹڈ کی ایک میٹنگ ویشالی ضلع کے بھگوان پور بلاک کے کوڑیاں چمن موضع میں بلاک کے صدر کلیم انصاری کے مکان پر منعقد ہوئی۔جس کی صدرارت اور نظامت ضلع کے صدر مصطفیٰ حسن نے کی۔میٹنگ میں جہاں نو منتخب ریاستی صدر اقلیت سیل جنتا دل يو اشرف انصاری اور سیل کے ریاستی انچارچ میجر اقبال حیدر خان کو چادر اور پھول مالا دیگر استقبال کیا گیا۔میٹنگ میں آئے سینکڑوں کی تعداد میں اقلیت برادری کو وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار کے ذریعے اقلیت کے لیے کاموں سے روشناس کرایا ، سلیم پرویز سابق نائب چیئرمین بہار ودھان پریشد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اقلیت فلاح و بہبود کے لیے جتنا کام کیا ہے کسی نے نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ ہم احسان کا بدلہ احسان سے دیتے ہیں اسلئے ہمیں مضبوطی کے ساتھ نتیش کمار کا ساتھ رہنا ہے، میجر اقبال حیدر نے کہا کہ نتیش کمار نے اقلیت کے بچوں کی پڑھائی کے لیے بہتر انتظام کیا جسکا نتیجہ ہے کہ آج ہمارے بچے بچّیاں اونچے عہدے پر فائز ہو رہے ہیں، جناب غلام غوث راعین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے قبرستانوں کی گھیرا بندی کرا کر نمایاں کام کیا ہے، جنتا دل کی ریاستی خاتون رہنما ڈاکٹر آسماں پروین نے کہا کہ جانب نتیش کمار کی کوشش رہی ہے کے اقلیت کی فلاح و بہبود کی خاطر کام کیا جائے اور اُنہوں نے بہت کام کیا ہے لیکن ہم اسکا صلہ نہیں دے پاتے ہیں، اشرف انصاری اقلیتی ریاستی صدر نے اپنی خطاب میں کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار اپنے نعرہ انصاف کے ساتھ ترقّی کے عین مطابق اپنے دورے حکومت میں بہار کے عوام الناس کی فلاح و بہبود کی خاطر کام کیا ہے، انہوں نے کہا کہ روڈ ، بجلی، پانی ، اسکول وغیرہ تو کب کے ٹھیک ہو گئے اب طالب علموں کو نوکریاں دیا جارہا ہے، خاتون کو آگے بڑھانے کے لیے موقع فراہم کیے جا رہے ہیں ، بالخصوص اقلیت کی فلاح و بہبود کی خاطر بے شمار کام ہوئے ہیں ،قبرستانوں کی گھیرا بندی ہوئی ہے، اقلیت کے بچے کمپیٹیشن امتحان کمپلیٹ کر سکیں حج بھوان میں اقلیتی محکمہ کے ذریعے مفت كوچنگ چلایا جا رہا ہے نتیجہ سامنے ہے کہ آج طالب علم بڑے عہدے پر فائز ہو رہے ہیں، ریاست میں امن چین قائم ہوا ہے، ہم وفادار قوم ہیں ، ہمارا طرزِ عمل رہا ہے کہ ہم وفا کا بدلہ وفا سے دیتے ہیں ، افسوس کے ہم الیکشن کے وقت ورغلا جاتے ہیں اور ہمارا ووٹ بیکار چلا جاتا ہے، نتیش کمار ملک کے واحد لیڈر ہیں جو مکمل طور پر سیکولر مزاج رکھتے ہیں، بھگ وان پر اقلیتی سیل کے صدر کلیم انصاری نے پروگرام کو کا میاب بنانے کے لیے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا، جنتا دل کے رہنما شہزاد عالم ، صابر صدیقی، محمد رضوان، مہتاب خان وغیرہ نے اپنی بات مضبوطی سے رکھی، پروگرام کا اختتام ضلع اقلیتی سیل کے صدر مصطفیٰ صاحب کی صدارتی خطبہ سے کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے