طارق جیلانی کو تنظیم "میری آواز سنو” اور اکھل بھارتیہ برہمن پریشد نے اعزاز سے نوازا

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) اتر پردیش اردو اکیڈمی کے آڈیٹوریم میں تنظیم "میری آواز سنو” اور اکھل بھارتیہ برہمن پریشد کے زَیر اہتمام پرتبھا النکرن سممان سماروہ کا انعقاد کیا گیا۔ اعزازی تقریب میں بارہ بنکی سے ملی سماجی و ادبی تنظیم کے صدر طارق جیلانی کو ان کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں توصیفی سند بلے اور نشان یادگار پیش کیا گیا 

اپنے مختصر اور جامع خطاب میں طارق جیلانی نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور تقریب میں موجود دیگر تنظیموں کے سربراہان سے اپیل کی کہ اس نازک وقت میں اتحاد و اتفاق کے فروغ پر زور دیں! اس موقع پر انہوں نےصوبے کے دیگر اضلاع سے آئے ہونہار طلباء اور ان کے سرپرستوں پر زور دیا کہ وہ علم کی شمع کو گل نہ ہونے۔تقریب میں ہاٸی اسکول اور انٹر میں نمایاں پوزیشن لانے والے طلباء و طالبات کو  سابق ڈپٹی سی ایم اور رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر دنیش شرما کے بدست مذہب وملت کی تفریق کے بغیر میڈل اور سند بھی عطا کی گٸی۔شاعر فیض خمار بارہ بنکوی نے اپنی مترنم آواز سے محفل کو محظوظ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے