کاماریڈی KRK سن شائن چاریٹبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام نظام ساگر میں 6 اسکیل ڈیولپمنٹ سینٹر کا افتتاح

کاماریڈی 18 اکتوبر (نامہ نگار) کاماریڈی ضلع کے نظام ساگر میں KRK سنشائن چاریٹبل ٹرسٹ کے زیراہتمام 6 اسکیل ڈیولپمنٹ سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا، کے آر کے سن شائن چیریٹیبل ٹرسٹ کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر محمد خلیل اللہ اور ہیومن رائٹس ہیلپ ایسوسی ایشن ساؤتھ انڈیا کے انچارج نیشنل وائس پریسیڈنٹ ساحل خان اور وومن سیل انچارج انڈیا نور جہاں، وزیر ریاستی تنظیم تحسین سلطانہ، ہیومن رائٹس ہیلپ ایسوسی ایشن نظام آباد کی انچارج شبانہ اور KRK کی ٹیم کے علاؤہ دیگر ممبران نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی، کے آر کے سن شائن چاریٹبل ٹرسٹ کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ہر عورت کو اسکیل ڈویلپمنٹ سنٹر سے فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ اس طرح کے چھوٹے پیشے سیکھنے کے فوائد ہیں جس سے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے مواقع ملتے ہیں، اور ان کے خاندانوں کی مدد ہوتی ہے، اور معاشرے کی ترقی میں ان کے کردار کو بہت زیادہ سراہا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے