موہنی صورت بنالی جائے گی
پینگ الفت کی بڑھا لی جائے گی
آپ کو مایوسیاں ہوں گی نصیب
ان سے جو امید پالی جآئے گی
سونپ دو ہم کو جوانی قیمتی
کس طرح تم سے سنبھالی جائے گی
دوست کودشمن سمجھناہے غضب
کب تری یہ کج خیالی جائے گی
مان جاٶ اب تو غصہ تھوک دو
کب طبیعت یہ جلالی جائے گی
اس لئے کرتانہیں کوئی سوال
جانتاہوں بات ٹالی جائے گی
ڈس رہی ہے مجھ کو ناگن کی طرح
کب معظؔم رات کالی جائے گی
معظؔم ارزاں شاہی دوست پوری
محلہ بہبل ٹولہ قصبہ دوست پور ضلع سلطان پور (ہندوستان)