ایم ایل سی قاری صہیب نے اسلامیہ ڈگری کالج کو دیا فنڈ، کالج میں خوشی کا ماحول

مظفر پور، 2/ نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) ڈاکٹر نور عالم خان بانی و سیکریٹری اسلامیہ ڈگری کالج شاہ پور مظفر پور نے مطلع کیا ہے کہ جناب قاری صہیب صاحب ایم ایل سی نے اپنے فنڈ سے اقلیتی شبیہہ والے اسلامیہ ڈگری کالج کو 50 لاکھ روپئے کا ٹیکنیکل سامان مہیا کرایا ہے۔ اسلامیہ ڈگری کالج کی انتظامیہ کمیٹی کے اراکین و عہدیداران ڈاکٹر سید علی مرتضیٰ، جناب افضال احمد خان صاحب، ڈاکٹر ایم رحمان، جناب نوشاد خان، جناب ساجد انور، ڈاکٹر شبیر عباس، جناب ڈاکٹر پرویز ھاشمی، عارف امام، محمد رضوان اور محمود عالم وغیرہم نے جناب قاری صہیب کا شکریہ کے ساتھ مبارکباد پیش کیا۔ اسلامیہ ڈگری کالج کے بانی و سیکریٹری ڈاکٹر نور عالم خان نے کہا کہ جناب قاری صہیب صاحب ایم ایل سی کا استقبال کالج احاطہ میں کیا جائے گا انہوں نے یہ بھی کہا کہ قاری صہیب صاحب نے ریاست میں ہو رہے ضمنی انتخاب کے بعد ہی ان کا پروگرام مل پائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے