آپ کے والدین (گھر والوں) نے آپ پر اعتماد کیا ہے
آپ کے ہاتھ میں موبائل کی صورت اپنی زندگی بھر کی کمائی/ اپنی عزت تھما دی ہے” اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اس عزت کو کن بلندیوں پر لے کر جاتی ہیں۔۔۔۔؟
یا اپنی نادانی’ بیوقوفی’ حماقت اور کم علمی یا کم عقلی سے اس عزت کو ذلت کی گہرائیوں میں گراتی ہیں۔۔
ھر دور میں بیٹیوں کی پرورش بہت ھی مشکل عمل رھا ھے۔۔
آپکی ماؤں نے آپکو پالتے ھوئے اپنی جوانیاں بوڑھی کر ڈالیں
اب نادانی میں اپنی غلطی سے ان ماؤں کو کبھی خشک ہونٹوں پر زبان پھیرنے والی اور خوف سے گھبرانے والی بن جانے پہ مجبور مت کریں
کہ
اپنے شوہر اور بیٹے کے سامنے سر اٹھا کر کھڑی ہونے والی ماں اپنی بیٹی کی نادانی کیوجہ سے سر جھکا کر کھڑی ہو۔ساس ،نند،خاندان کی دیگر خواتین اور پڑوسن کے طعنے اور ان سےآنکھیں چرانے کی نوبت نہ آنے دیں ۔
واٹس ایپ۔۔
انسٹا گرام۔۔
ٹیوٹر۔۔
فیس بک۔۔
اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے والے وہ محبت بھرے پیغامات جو ساری دنیا کی نظروں سے اوجھل آپ کو بھیجے جا رھے ہیں۔۔
کسی بھی مرد کی طرف سے مثال کے طور پر ایسے پیغام
"میں آپ کو پسند کرتا ہوں، آپ مجھے بہت اچھی لگتی ہیں! میں آپ کی تلاش میں ہی تھا۔ آپ کو نکاح کا پیغام بھجوانا چاہتا ہوں۔ میں آپ سے اکیلے میں مل کر ساری با تیں سمجھانا چاہتا ہوں۔
پلیز! نہ کہہ کر میرا دل نہ دکھائیں وغیرہ وغیرہ ۔ اگر آپ مجھ سے ایک بار نہیں ملیں گی تو میں خود کشی کرلوں گا اور عذاب آپ پر ہوگا۔ ایموشنل بلیک میلنگ سے بچیں۔۔
ایسی باتوں میں ہرگز ہرگز آکر اپنی معصومیت کو تباہ مت کریں۔۔
اصل کھیل یہاں سے ہی شروع ہوتا ہے۔۔
اعتماد جیتا جاتا ہے اور پھر اگلے سارے مراحل شیطان طے کرواتا ہے۔ اور کچھ غیر مسلم دوست ،لو جہاد کا نام لینے والے شاطر، مکار بھیڑیے ۔
لہذا
آپ بالکل فکر نہ کریں اگر آپ کی عمر پچیس سے پینتیس سال ہوچکی ہے اور ابھی تک نکاح نہیں ہوا۔
رشتے آسمان میں طے ہوتے ہیں۔کم کمانے والا لیکن دین دار ،دین پسند کو ترجیح دیجیے۔
گھریلو معاملات ہیں۔
پڑھائی کا مسئلہ درپیش یے۔
یا موٹاپا کیوجہ سے رشتہ نہیں ہو رہا؟۔
جہیز نہ دے سکنے کے سبب شادی نہیں ہو رہی۔؟
کسی بھی خوف سے پریشان ہیں۔ تو خود رشتہ مت ڈھونڈیں
سوشل میڈیا پہ آئے ہوئے رشتوں کیطرف ہرگز متوجہ نا ہوں۔۔۔
دل میں امید نہ جگائیں۔۔
آپ بیٹیاں ہیں ,بہنیں ہیں۔۔
بلند بخت ہیں ,سعادت مند ہیں
نیک گھرانے سے ہیں.
بیٹیاں تو آبگینے ہوتی ہیں.
پچیس’ تیس’ چونتیس’ چالیس ہر عمر میں آپکی
شادی نکاح رخصتی سب کچھ ہوجائے گا ان شاءاللہ
بس اپنے اللہ پر بھروسہ رکھیں۔۔
اللہ سے مانگیں وہ سب دے گا سب خیر ہو جائے گی ان شاءاللہ۔۔
آپ نیٹ استعمال کریں! مگر اپنا شعور اپنی معاملہ فہمی ,فیصلے کی صلاحیت اپنا وقار ،اپنی عزت کسی میسنجر کے ہاتھوں میں مت تھمائیں۔۔
خاص طور پر ویڈیو كالز سے اجتناب کریں۔۔۔
بیٹیاں بہنیں عزت وقار اور باشعور ہوکر زندگی گزارتی ہوئی اچھی لگتی ہیں۔۔۔
یاد رکھیے
کسی بھی سچویشن میں اپنی ماں کو اندھیرے میں نہ رکھیں ۔بقپ اور بھائ کو معاملہ بتائیں ۔
مجھے یقیں ہے راستہ یہیں سے نکلے گا۔
ازقلم: عبدالعظیم رحمانی