ڈاکٹر محمد یاسر کے ولیمہ و بشریٰ کے نکاح میں عبدالسلام انصاری، نیرنجن رائے، ابوذر کمال الدین، محمد رفیع وغیرہ نے کی شرکت

مظفر پور، 18/ نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) قومی اساتذہ تنظیم مظفر پور کے خازن، قابل استاد و مشہور معالج ڈاکٹر محمد یوسف رحمۃ اللہ علیہ کے صاحب زادے محمد حماد کے بھائی ڈاکٹر محمد یاسر کی پرتکلف عشائیہ و بہن بشریٰ (کٹیہار ضلع میں+2 کی سائنس ٹیچر) کے نکاح کے موقع پر بڑی اہم شخصیات نے شرکت کر تقریب کو رونق بخشی۔ اس موقع پر مدرسہ اسلامیہ جامع العلوم مظفرپور کے استاد اور امارت شریعہ مظفر پور کے قاضی مولانا قیصر عالم قاسمی نے نکاح پڑھایا اور حاضرین کو تقویٰ کے ساتھ شریعت و سنت کے مطابق نکاح جیسے اہم اسلامی رکن کو ادا کرنے کی تلقین کی۔ تقریب میں خصوصی طور پر بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے سابق چیئرمین و ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار جناب عبدالسلام انصاری، سابق نائب چیئرمین بہار انٹرمیڈیٹ کونسل پٹنہ پروفیسر (ڈاکٹر) ابوذر کمال الدین، ایم ایل اے گائے گھاٹ نیرنجن رائے، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے صدر تاج العارفین، ریاستی کنوینر محمد رفیع، سیکریٹری محمد تاج الدین، سرپرست عبد الحسیب، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن، محمد رضوان، ندیم انور، محمد امان اللہ، رضی احمد، نسیم اختر، وقار عالم، رکن قومی اساتذہ تنظیم بہار حافظ رضوان اللہ، محمد سجاد، عبد الوارث، محمد نوشاد، ڈی ڈی او مشہری سرفراز صاحب، برکت اللہ ہاشمی، ابو ظفر انجم، محمد منصور، معزز ہیڈ ماسٹر محمد اقبال، محمد افتخار، محمد معراج، مولانا ذکی انور، ندیم اختر، شہاب عالم، ڈاکٹر محمد اظہر، زید عالم وغیرہ نے شرکت کر نو عروس جوڑے کو نیک دعاؤں اور مبارکبادیوں سے نوازا۔ محمد حماد کا گھرانہ صوم و صلوٰۃ کا پابند اور با اخلاق ہے۔ ان کے والد کی پہچان بہترین معالج کے ساتھ ہی بہت ہی اچھے انسان کی رہی ہے۔ ان کے رحلت فرمانے کے بعد محمد حماد نے ان کی پہچان کو برقرار رکھا ہے اور ان کے احباب کے مدارات میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی ہے۔ یہ باتیں جناب عبدالسلام انصاری سابق چیئرمین نے کہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے