یوتھ ونگ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے کُرلا اور وکرولی میں عطیہ خون(بلڈ ڈونیشن) کیمپ کا کامیاب انعقاد

کرلا،وکرولی/مہاراشٹرا: 12 اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق کہ کسی شخص نے ایک انسان کی جان بچائی،اُس نے مکمل انسانیت کی جان بچائی،اور جس نے ایک انسان کی جان لی اُس نے پوری انسانیت کی جان لی۔ مکرمی! عطیہ خون ایک نیک عمل ہے،اور اس خون کے عطیات کے ذریعے دیگر انسانوں کی جان بچانے میں نمایاں رول انجام دیا جا سکتا ہے۔اسی نوع کو مد نظر رکھتے ہوئے یوتھ ونگ جماعت اسلامی ہند ممبئی کی جانب سے کُرلا اور ویکرولی یونٹ پر عطیہ خون (بلڈ ڈونیشن) کیمپ منعقد کیا گیا۔بلڈ ڈونیشن کیمپ بتاریخ 11اپریل صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔
کرلا اور وکرولي مقامات پر عطیہ خون کے کل 69 یونٹس اکٹھا کیے گئے۔شرکت کرنے والوں نے مسرت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی یوتھ ونگ کے اقدام کو بھرپور سراہا۔چونکہ ہسپتالوں کی جانب سے بھی خون کے عدم مہیّائی کی خبریں سننے میں آتی رہی ہیں،ایسے میں یوتھ ونگ کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کی پہل ایک بہترین اقدام ثابت ہوا ہے۔اسی نوع کی سرگرمیاں مستقبل میں کیے جانے اور اُن کی جانب سے ایسا ہی مثبت تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی دیکھنے کو ملی۔

والسلام
رئیس شیخ
(صدر یوتھ ونگ ممبئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے