انسانی زندگی کی تذلیل و تحقیر ہولناک ہے: ناگالینڈ میں شہریوں کے قتل پر ایس۔آئی۔او۔ کا بیان

ناگالینڈ کے اوٹنگ گاؤں میں مسلح افواج کے ہاتھوں 11 شہریوں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایس آئی او اس مشکل وقت میں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ اب وقت ہے کہ AFSPA جیسے قوانین، جو مسلح افواج کو انسانی زندگی کو ختم کرنے کا لائسنس فراہم کرتے ہیں، کو منسوخ کرکے مکمل طور پر واپس لے لیا جائے۔ ہمیں بحیثیت معاشرہ قومی سلامتی کے مفہوم پر بھی نظر ثانی کرنی چاہیے کہ کیسے یہ لوگوں کی زندگیوں اور سلامتی کو متاثر کرتی ہے۔

محمد سلمان احمد
صدر تنظیم، اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او)
+91 72086 56094
media@sio-india.org

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے