ضلع کلکٹر کو میمورنڈم اور مذمتی نعرے لگائے گئے
جلگاؤں: (نامہ نگار ) 3 فروری 2022 کی شام کو اتر پردیش کے چھجارسی ٹول پلازہ پر ایم آئی ایم کے قومی صدر اور ممبر آف پارلیمنٹ جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب پر ہوئے جان لیوا حملے کے خلاف جلگاؤں شہر اور ضلع بھر میں کل 13 مقامات پر ایم آئی ایم کی ٹیموں نے شدید احتجاج درج کرایا اور ضلع کلکٹر ، تحصیلدار ، پی آئی آفس پر جمع ہوکر احتجاجی نعرے لگائے گئے ، الیکٹرانک میڈیا میں بائٹ دیے گئے اور تحریری شکل میں میمورنڈم پیش کرکے اپنے جذبات اور غصّہ کا اظہار کیا گیا نیز شرپسندوں اور حملہ آوروں کے پسِ پردہ سازشی افراد و گروپ کی مناسب جانچ کروا کر خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم آئی ایم جلگاؤں ضلع صدر محترم احمد سر اور جلگاؤں مہا نگر صدر دانش احمد نے میڈیا سے خطاب کیا جبکہ جلگاؤں ضلع یوتھ صدر عمران خان ، ضلع واہتک سیل صدر رشید خان ، نارتھ مہاراشٹر کے ممبر زبیر دیشمکھ ، ضلع نائب صدور حاجی یوسف اور وسیم خان ، ضلع سیکرٹری سعید شیخ ، جلگاؤں تعلقہ کارگزار صدر خالد کھاٹک ، نمائندہ میونسپل کارپوریٹر اکرم دیشمکھ کے علاؤہ دیگر محبانِ مجلس موجود تھے ۔