میراروڈ (ساجد محمود شیخ) عیدمیلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی مناسبت سے میراروڈ کی انجمن مفید الیتمیٰ سیمی انگریزی ہائی اسکول میں سیرت النبی صلی اللّٰہ صلی علیہ وسلم پر شاندار پروگرام منعقد کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا۔پروگرام ناظم اسکول کی سینیئر ٹیچر صالحہ پروین نے انجام دئیے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا آج کی یہ تقریب باسعادت سرور کائنات صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں منعقد ہوئی۔دہم جماعت کی طالبہ رقیہ عبد الرحیم نے اپنی مترنم آواز میں حمد پیش کی طالبہ سنبل نے خوبصورت آواز میں نعت رسول پیش کی۔ سیکنڈری اسکول کی طالبات دہم ج کی شیخ فاطمہ ہفتم جماعت کی اسماء،طالب علم عاقب جلال الدین پرائمری سیکشن کے عمر حسن حمزہ شیخ ،نے اپنی تقاریر میں پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سیرتِ مبارکہ کے خصوصیات بیان کیں بعثت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے محاسن بیان کئے اور سیرتِ سرورِ عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور اپنی تقریر میں کہا کہ اگر نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بعثت نہیں ہوتی تو آج ہم اپنے آپ کو پہچان نہیں پاتے تھے ۔ انجمن مفید الیتمیٰ ٹرسٹ کے صدر طاہر اشرفی صاحب نے کامیاب پروگرام کے لئے طلبہ وطالبات اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر اسکول کی وہ طلباء وطالبات جنہوں نے ایس ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی انہیں اعزاز سے نوازا گیا ۔پروگرام میں انجمن مفید الیتمیٰ کے صدر طاہر اشرفی صاحب ،لطیف الرحمن ،عزیز اعجاز ،پرویز قیوم ،ناصر مرزا ،محمدیہ ہائی اسکول کے سابق پرنسپل انصاری محمود پرویز ،اسکول کی پرنسپل نجمہ کاٹگے اور پرائمری اسکول کی صدر مدرسہ اور سیکنڈری و پرائمری اسکول کی اساتذہ اور طلباء وطالبات شریک تھیں۔
ساجد محمود شیخ میراروڈ