قرآن دنیا کی واحد وہ کتاب ہے جو رہتی دنیا تک انسانی زندگی کو در پیش مسائل کے حل میں رہنمائی کرنے والی ہے

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) قرآن دنیا کی واحد وہ کتاب ہے جو رہتی دنیا تک انسانی زندگی کو ماضی، حال،مستقبل کے تمام نشیب و فراز کے علاوہ دیگر در پیش مسائل کے حل میں رہنمائی کرنے والی ہے۔ اس کا مطالعہ جہاندیدگی پاکیزگی توانائی تقوی کشف و الہام، صراط مستقیم سےآگہی حاصل کرنےکی ضمانت ہے دنیا کے سارےممالک کےآئینی نظام کا مطالعہ کیا جاۓتو معلوم ہوگا کہ سبھی قرآن کے زیراثرہیں
چاہےوہ آزادئ نسواں ہو یا حقوق انسانی حقوق اطفال ہویا سن رسیدگی کےحقوق جس اہتمام حسن کے ساتھ قرآن نے پیش کیۓ ہیں دنیاکی تاریخ مثال پیش۔ کرنےسےعاجزہےمندجہ بالاخیالات کا اظہار آج یہاں فضل الرحمان پارک میں منعقدہ اجلاس “رجوع الی القرآن” سے خطاب کرتےہوۓ مولانا طاہرجمال نےکیا ۔
ڈاکٹرعلاٶالدین کی نظامت میں جلسے کا آغاز قاری مقبول احمد رکن جماعت اسلامی ہند کی تلاوت سے ہوا مہمان خصوصی معراج احمد قمر نے کہا کہ یقینا امت مسلمہ کا تعلق کہیں نہ کہیں قرآن سے کمزور ہوا ہے اس لئے ایک جماعت کو قرآن سے رشتہ جوڑو مہم چلا کر ہمیں یہ دعوت دینی پڑ رہی ہے قرآن مقدس پوری انسانیت کے لئے لائف آف وے ہے جس طرح دنیاوی زندگی میں ہم حصول انصاف کےلئے قانون کی کتابوں کامطالعہ کر استفادہ کرتے ہیں اسی طرح قرآن کریم انسانی زندگی کے ہرشعبے میں رہنمائی والی کتاب ہدایت ہے اسلئے اسکا مطالعہ معہ ترجمہ کریں اگر کوئی بات سمجھ سے بالاتر ہو تو علماءسے رجوع کریں۔
اسکے علاوہ مولانا وقار احمدقاسمی ابوبکرانصاری نے بھی جلسہ کو خطاب کیا رکن جماعت حافظ عبدالحئی کے اظہارتشکراور دعاپر مہم کوآئندہ کےلئے موقوف کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے