- کاماریڈی میں مولانا مفتی طارق جمیل قنوج مہمان نعت خواں کی آمد
- نعت لکھنا اور نعت پڑھنا دونوں بھی عبادت ہے: حافظ محمد فہیم الدین کا خطاب
کاماریڈی 1/ اگست (شمس ٹائمز ڈسٹرکٹ نیوز) نعت دراصل حضور اکرمﷺ سے عقیدت ومحبت اور وارفتگی کا شعری اظہار ہے کاماریڈی میں منعقدہ نعتیہ محفل میں عالمی شہرت یافتہ نعت خواں مولانا مفتی طارق جمیل قنوجی نے نعتیہ کلام پیش کیا، جن کا نعتیہ کلام عشق رسول ﷺ سے سرشار اور روحانی کیفیات سے معمور تھا ، جن کی سریلی آواز نے فکر و نظر میں روشنی اور روحانی کیفیت پیدا کردی ہے، ان خیالات کا اظہار حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے کیا اور کہا کہ نعت گو شاعر اپنے کلام کے ذریعہ نہ صرف حضور اکرم ﷺ سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتا ہے بلکہ اپنے سننے و پڑھنے والوں میں بھی عشق رسولﷺ کی چنگاری پیدا کرتا ہے،حضور اکرمﷺ کی محبت عین ایمان ہے، اور سنت رسولؐ بھی ہے، مسجد نبویؐ میں حضور اکرمﷺ نے بھی حضرت حسان بن ثابتؓ اور دوسرے شعراء سے نعتیہ اشعار سماعت فرمایا ہے، اس موقع پر مہمان نعت خواں کے علاوہ قاری ظہیر نے بھی نعتیہ اشعار پیش کیا، مولانا نظر الحق نے اظہار تشکر پیش کیا، قاضی عبدالواجد نے کارروائی چلائی۔