٢ اگست / ممبئی: گزشتہ سال بھی خادم کل ہند تحریک فلاح ملت ممبئی محمد عامل ذاکر نے آل ممبئی تقریری مقابلہ کا انعقاد اسی تنظیم کے بینر تلے کیا تھا، اس سال بھی آل ممبئی القرآن کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جس میں ابھی تک مختلف اداروں سے طلباء و طالبات نے رجسٹریشن کرالیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ مقابلہ مدارس مکاتب اسکول کالج کے طلباء و طالبات کے مابین ہوگا۔یہ کوئز مقابلہ تحریری شکل میں ہوگا تمام شرکاء کو سوالات و جوابات دئے جائیں گے ، تقریباً 30سوال ہوں گے ان کو یاد کرنا ہوگا پھر مختلف مقامات پر سینٹر قائم کیا جائے گا جہاں ان کا تحریری امتحان ہوگا۔
اول انعام : مجموعی رقم 5 ہزار ، 3 ہزار نقد ، کتابیں ، ٹرافی ، بیگ ، سرٹیفکیٹ۔
دوم انعام : مجموعی رقم 3 ہزار ، 15 سو نقد ، کتابیں ، ٹرافی ، بیگ ، سرٹیفکیٹ۔
سوم انعام : مجموعی رقم 2 ہزار ،1 ہزار نقد ، کتابیں ، ٹرافی ، بیگ ، سرٹیفکیٹ ۔
اس کے علاوہ 10 اعلیٰ انعامات (ٹرافی ، کتاب ، سرٹیفکیٹ)۔ 20 امتیازی انعامات (میڈل ، کتاب ، سرٹیفکیٹ) نیز تمام شرکائے مقابلہ کو سرٹیفکیٹ اور کتاب دی جائے گی۔
نوٹ ! اس کوئز مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے معمولی فیس 100 روپے ہے ، خواہشمند جلد از جلد اپنا رجسٹریشن کروائیے ۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 اگست ہے ، مقابلہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے رابطہ کریں 9004425429