پاپا! مجھے کپڑے نہیں چاہیے

تحریر: ہما اکبر آفرین
رمضان کا پیارا مہینہ چل رہا تھا، میرا پہلا اور سب کا 23 واں روزہ تھا، گھر میں سب خوش تھے بڑی بہن، امی اور پاپا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھی۔ شام کو پاپا گھر آئیں وہ تو سب سے زیادہ خوش تھے، میں نے پاس جاکر کہا دیکھو پاپا میں نے پورا روزہ رکھ لیا اب مجھے کیا گفٹ دو گے؟ پاپا ابھی کچھ کہتے کہ امی آگئیں اور بولیں کیا چاہیئے تمھیں؟ میں نے کہا امی مجھے تو بس ایک اچھا سا کپڑا چاہیئے،،،
ابھی مغرب کی اذان میں کچھ وقت تھا تبھی سے میرا برا حال ہوگیا، پیاس کی وجہ سے گلا سوکھ کر کانٹا ہوگیا تھا اور بھوک کی وجہ سے پیٹ کیں چوہوں نے بغاوت کردی تھی، میں دعا کر رہی تھی کہ یااللہ! جلدی اذان ہو۔ سچ میں زندگی میں پہلی بار اتنی شدت سے اذان کا انتظار کیا تھا۔
خیر، اللہ اللہ کرکے وقت گزری اور مغرب کی اذان کے لیے جیسے ہی موذن صاحب نے مائک کھٹکھٹائی تو میرے منہ سے بے ساختہ نکل گیا "بڑی دیر کردی آتے آتے” اور اللہ اکبر کی آواز آتے ہی پانی کا پورا گلاس ایک سانس میں ہی پی لیا، سارے لوگ اپنا افطار چھوڑ کر میری حرکتوں پہ مسکرا رہے تھے، پاپا۔۔۔۔۔۔۔۔بھی۔
مگر میری نظر پتہ نہیں کیسے پاپا کی رکھی بٹوے پہ پڑ گئی، ادھر سب نے افطار شروع کیا اور میں نے پاپا سے پیسے اینٹھنے کے لیے ان کا بٹوا اٹھا لیا اور ایک طرف کرکے دیکھنے لگی، کیا تھا اس میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بند کردیا اور جہاں سے اٹھایا تھا وہیں رکھ دیا۔ سب لوگوں نے افطار کیا نماز پڑھی اور ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگیں۔
اگلی صبح پاپا نے سب کو بلایا اور کہا کسے کون کون سے کپڑے لینے ہیں؟ سب نے اپنی اپنی پسند بتائی، امی نے مجھ سے کہا بیٹا تم بھی بتاؤ، میں کچھ کہنے ہی جارہی تھی کہ پاپا نے بات کاٹتے ہوئے کہا: ارے اس سے کیا پوچھنا اس کے لیے تو میں زیادہ قیمت والا اسپیشل کپڑا لاؤں گا۔۔۔ یہ کہا اور گھر سے باہر نکلنے لگے تو میں نے روک لیا اور پوچھا پاپا اگر میں آپ سے کچھ  مانگوں تو کیا آپ مجھے دیں گے؟ پاپا نے کہا کہو کیا چاہیئے؟ میں نے کہا وعدہ کرو، انھوں نے وعدہ کیا تو میں نے کہا پاپا مجھے عید کے دن آپ سے کچھ روپئے چاہیئے کپڑا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے پاس کپڑے بہت ہیں۔ پاپا نے گلے سے لگا لیا اور کان میں کہا: بیٹی میں تمھارا پاپا ہوں جب تم نے کل میرا بٹوا اٹھایا تھا تو میں نے دیکھ لیا تھا۔

7 thoughts on “پاپا! مجھے کپڑے نہیں چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے