زیدپور ممبر اسمبلی گورو کمار راوت کو پانچ رکنی وفد نے دو نکاتی میمورنڈم سونپا

بارہ بنکی(محمد مدثر): آج ایک پانچ رکنی وفد زید پور ممبر اسمبلی گورو کمار راوت کی رہائش گاہ پہنچ کر ایک دو نکاتی میمورنڈم سونپا۔
میمورنڈم میں زیدپور و اطراف میں آدھار کارڈ کیمپ اور خستہ حال سڑکوں کی تعمیر کے سلسلہ میں کہا گیا ہے کہ زیدپور سے بارہ بنکی جانے والی اور محلہ وصی نگر سے قصبہ کے اندر و زیدپور سرکاری اسپتال جانے والی سڑک انتہائی مخدوش ہوگئی ہیں جس کے سبب روز بروز چھوٹے بڑے حادثات ہوتے رہتے ہیں اور آدھار کارڈ کیمپ نہ ہونے سے آدھار کارڈ اپڈیٹ اور نئے آدھار بنوانے کے لئے زید پور و اطراف کے عوام کو کافی دقتوں کا سامنا ہے۔جس پر سنجیدگی سے لیتے ہوئے ممبر اسمبلی نے فوراً اعلیٰ افسران سے بات کی اور کہا بہت جلد بلاک سطح و نگر پنچایت سترکھ، نگر پنچایت زید پور، نگر پنچایت سدھور میں کیمپ لگوایا جائے گا۔خراب سڑکوں کے متعلق بتایا کہ بارش کا موسم ختم ہوتے ہی زید پور بارہ بنکی سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ میری کوشش تھی کہ زید پور بارہ بنکی روڈ پہلے سے تھوڑی چوڈی ہوجائے اس لئے اتنا وقت لگ گیا نہیں تو ٹکرہ، بھانمؤ، کوٹھی روڈ کے ساتھ یہ بھی درست ہوگئی ہوتی ۔مگر موجودہ سرکار کے سوتیلے پن کی وجہ وسیع نہیں ہوسکی۔ اب جتنی ہے اتنی ہی بارش بعد تعمیر ہونا شروع ہوجائے گا۔
اس موقع پر سماجی کارکن نجم الحسن،ڈاکٹر محمد سفیان شاہ،ماسٹر آفتاب عالم،محمد سفیان،وکیل محمد فرقان پردھان پارا موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے