حاجی پور (محمد آصف عطا) ضلع اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ویشالی کی ایک اہم نشست حاجی پور شہر واقع نون گولہ نزد ٹاؤن تھانہ کے قریب مشہور پاٹھ شالہ کے احاطے میں کی گئی۔جس کی صدارت ضلعی صدر محمد عظیم الدین انصاری اور نظامت جوائنٹ سکریٹری عبدالقادر نے کی۔پروگرام کا آغاز سکریٹری ڈاکٹر ذاکر حسین کی تلاوت قرآن سے ہوئ۔اس نشست میں ضلع کے مختلف بلاک سے اردو اساتذہ نے شرکت کر اپنے اپنے خیالات پیش کئے۔اس موقع پر جنداہا بلاک کے سابق بی آر پی زاہد عالم،بہار راجیہ پرارمبھک شکچھک سنگھ بلاک جنداہا کے صدر محمد اکبر علی،محمد محتشم حیات خان حاجی پور،محمد ظفر،مولانا صدر عالم ندوی وغیرہ ہم نے شرکت کی۔اس موقع پر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر ظفیر الدین انصاری نے شرکت کی اور اردو زبان کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اردو کو گھر گھر پہونچانے کی ضرورت پر زور دیا۔جبکہ صدارتی تقریر میں عظیم الدین انصاری نے کہا کہ اردو اساتذہ کے کئ مسائل ہیں۔جن کو حل کرانے کی ہر ممکن کوشش ایسوسی ایشن کرے گا۔اس موقع پر سبھی مہمانوں کا والہانہ استقبال ماسٹر محمد قمر الدین انصاری نے کیا۔جبکہ سبھی کا شکریہ محمد شاہ نواز عطا نے کیا۔
ساتھ میں تصویر۔