حافظ عبدالسلام کا انتقال علمی حلقے رنجیدہ

گرسہائے گنج: 17 اکتوبر (طریق احمد)
ستورہ جامع مسجد کے امام وخطیب و استاذ الاساتذہ حافظ عبدالسلام کا مختصر علالت کے بعد اج بروز جمعرات بعد نماز فجر انتقال ہو گیا
انا للہ واناالیہ راجعون
اللہ تعالی حافظ صاحب کی مغفرت فرماے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرماے
انتقال کی خبر جیسے ہی شوسل میڈیا پر پھیلی سیکڑوں علماء و حفاظ اور دینی حلقوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی
حافظ صاحب ایک کامیاب استاذ تھے اخلاق کے اعتبار سے انتہائی ملنسار خوش مزاج اور متواضع شخص تھے سب سے بڑی قربانی اپ کی یہ تھی کہ اپ کا ابائی وطن ضلع سیتا مڑھی بہار صوبہ سے تھا باوجود اس کے اپ نے ساری ذندگی کا حصہ ضلع قنوج کے ستورہ گاوں میں دین کی خدمت کیلے وقف کردی ستورہ وہ گاوں تھا جہاں بدعات وخرافات کا ہر طرف اندھیرا تھا اپ نے بڑی حکمت و دانائی سے ان سب کے درمیان دینی خدمات کا بیڑا اٹھایا اور مسلسل جدوجہد جاری رکھتے ہوے گاوں میں دین حق کی شمع جلاتے ہوے درجنوں حافظ و عالم کی جماعت تیار کردی جس کا استفادہ علاقے کے لوگوں کو ہمیشہ ہوتا رہے گا حافظ صاحب کی نماز جنازہ اج بروز جمعرات بعد نماز مغرب ستورہ گاوں میں ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں ائی اس دوران سیکڑوں علماء حفاظ کے علاوہ مدارس سے وابستہ افراد سمیت علاقائی لوگ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے