ممبئی: 27 جنوری، ہماری آواز(عبیدالرحمٰن)
شعبہ تعلیم جماعتِ اسلامی ہند ممبئی کے وفدنے مہاراشٹرا ایجوکیشن منسٹر ورشا گایکواڑ سے ملاقات کر کے مّلی مساٸل اور تعلیمی مساٸل اور ان سے متعلق درجِ ذیل تجاویز پیش کی۔
بعد از لاک ڈاٶن اسکول کھلنے کے بعد پچھلے دو تعلیمی سالوں میں ہوے تعلیمی نقصان کی بھرپاٸی ایک بڑا چیلنج ہے۔اس ِضمن میں ِبرج کورس کو دو ماہ کے لیے دوبارہ لاگو کیا جانا چاہیے۔ اور سالانہ نصاب کی تکمیل کے بجاے بنیادی تعلیم پر توجہ دی جاے۔
اس کے علاوہ مایناریٹی اسکولوں کے مساٸل اور ان کے حل سے متعلق گفتگو ہوٸی۔اور اس ضمن میں ریاست مہاراشٹرا کے مایناریٹی گروپس کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے اور اقلیتی اداروں میں بہتری کے لیے خصوصی تعلیمی پالیسی ترتیب دی جاے۔ اور اس سے متعلق کمیٹی میں سب کی موثر نماٸندگی کو یقینی بناٸی جاے۔
سرل پورٹل کے مختلف مساٸل اور ان کو حل کرنے کےلیے تکنیکی حل بھی تجویز کیا گیا۔
جماعت اسلامی ہند ممبٸ نے مزید اس بات کی بھی تجویز پیش کی کہ مایناریٹی اداروں میں IITاور NEETفاٶنڈیشن کی تعلیم کا بھی انتظام کیا جاے تاکہ سماج کے تعلیمی و معاشی طو پر پسماندہ طبقاتکے تمام طلبہ کو ان امتحانات میں بھر پور تیاری کا موقعہ فراہم کیا جا سکے۔دوبارہ اسکول کھولنے اور اقلیتی اداروں کو باہویں جماعت تک منظوری دینے کے ضمن میں مبارکباد پیش کی ۔ وفد میں شامل لوگوں میں عبدالحسیب بھاٹکر (ناظم شہر جماعت اسلامی ہند ممبٸ)،شاکر شیخ (سیکریٹری شہر جماعت اسلامی ہند ممبٸ)، پرویز شیخ (سیکریٹری شعبہ تعلیم، جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر)،سیّد حبیب الدین، عامر انصاری، کاظم ملک اور طارق شیخ شریک رہے۔
جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر