اپنے ووٹوں کا صحیح استعمال کریں مسلمان

تحریر: سلمان کبیر نگری
ایڈیٹر نئی روشنی، برینیاں ، سنت کبیر نگر ، یوپی

مکرمی ۔اتر پردیش ، پنجاب ، اتراکھنڈ ، گوااور منی پور میں انتخابات کابگل بج چکاہے ۔سبھی سیاسی پارٹیاں چاہے وہ قومی ہوں یا علاقائی اپنی حکمت عملی سے رائے دہندگان کو پوری سنجیدگی سے اپنی طرف کھینچ رہی ہیں اگر مسلم ووٹ تقسیم ہو گا جس کی روایت رہی ہے اور دلت بی ایس پی کے ساتھ رہتے ہیں اور کچھ دلتوں کا ووٹ بی جے پی کو مل جاتا ہے تو زعفرانی پارٹی کو سرکار بنانے سے روکنا مشکل ہو گا ، اس بار اتر پردیش میں پانچویں پارٹی میدان میں ہے اور اس نے کچھ وقتوں میں مسلمانوں اور دلتوں کے درمیان ایک اچھی پکڑ بنائی ہے اس لئے اگر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کچھ ہی سیٹوں پر انتخاب لڑے توزیادہ بہتر ہوگا۔ پچھلے پانچ سالوں میں بی جے پی سرکار میں سیکڑوں فسادات کے علاوہ روزگاری ،مہنگائی ،بھوک مری لاک ڈائون نے تمام عوام الناس کی کمرتوڑدی ہے ۔ مسلمانوں کو حالات پر نظر رکھتے ہو ئے ایسا فیصلہ کر نا چاہئے جس سے بی جے پی کو شکست حاصل ہو ، مسلمانوں کے لئے یوپی کایہ اسمبلی الیکشن امتحان کی طرح ہے ، مسلمان بہت پریشان نظر آرہے ہیں لیکن اگر جذبات سے نہیں بلکہ عقل کا استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہو گا ، اب مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی حیثیت کو پہچانیں اور اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں کسی لالچ یادبائو میں آکر ووٹ کا غلط استعمال نہ کریں۔ایسی پارٹیوں کو ووٹ دیں جو عوام کی خوشحالی اور عورتیں کی دیکھ بھال اور نوجوانوں کو روز گار فراہم کرے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے