اشعار بیاد لتا منگیشکر

از:از ف۔س۔اعجاز

سارا ہندستان ہی رویا
کچھ نہ کچھ سب نے ہی کھویا

کبھی کبھی ایسا بھی ہوا ہے
منہ تیری آواز سے دھویا

ایسی راتیں بھی گزری ہیں
اوڑھ کے تیرے نغمے سویا

بات میں خود سے ہی کرتا تھا
لگتا تھا ہوں تجھ سے گویا

تیرے ترنّم کی ڈوری میں
پھول پروئے درد سمویا

سب تیری آواز سے گھائل
کیسا میٹھا تیر چُبھویا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے