ازقلم: انوار الحق قاسمی
اکثر بستی میں سحری کے لیے بیدار کرنے کا موجودہ طریقہ انتہائی غلط ہے۔ تین گھنٹہ پہلے ہی سے لاؤڈ سپیکر بلند کرکے قرآن کریم کی تلاوت یا نعت النبی کا سلسلہ جاری کرنا اور ہر دس منٹ پر اعلان کرنا یہ کہاں کی عقلمندی ہے؟
جب کہ ہر شخص سویا رہتا ہے،البتہ عورتیں بیدار بھی ہوتی ہیں ،تو سحری تیار کرنے میں مشغول ہوجاتی ہیں، اور افسوس یہ کہ قرآن کریم اور نعت النبی کوئی سنتا تک بھی نہیں ہے،جس کی بنا ان کی کافی بےحرمتی ہوتی ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بلاضرورت لاؤڈ سپیکر کے استعمال سے غیروں کو اذیت پہنچنے کے ساتھ ساتھ اپنوں کو بھی شدید تکلیف پہنچتی ہے، واضح رہے کہ خود مجھے بھی دقت ہوتی ہے۔
شریعت اسلامیہ میں ایذاء مسلم حرام ہے؛اس لیے مسجد کے ذمہ داران کو موجودہ مروجہ طریقے پر انتہائی سنجیدگی سے غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔