ہردوئی: 21 ستمبر
ریاستی حکومت کی ہدایت پر جاری مدارس کے سروے کے تحت آج 21 ستمبر دوشنبہ کو سروے ٹیم بلگرام پہنچی جہاں کئی مدارس کا سروے کیا۔
ضلع اقلیتی بہبود افسر روہت کمارسنگھ کی قیادت میں سروے ٹیم آج مدرسہ انوار العلوم بلگرام پہنچی، مدرسہ کے ذمہ داران نے ٹیم کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوۓ پوری مستعدی کے ساتھ سوالات کے جواب دے کر بارہ نکات پر مبنی معلومات فراہم کرائی۔ ٹیم اور مدرسہ کے ذمہ داران نے سروے سے پوری طرح اطمنان کا اظہار کیا ۔ اقلیتی بہبود افسر نے نصاب تعلیم، کمروں ، طلبہ کی رہائش گاہوں، درسگاہوں، مطبخ ، برآمدہ غسل خانوں، بیت الخلاء وسبھی انتظامات کا جائزہ لیا، ذمہ داران نے ٹیم کو بتایا کہ مدرسے میں طلبا کیلیے سادہ ، ٹھنڈا اور گرم پانی بھی دستیاب ہے ۔ بجلی و جزیٹر اور گندم پیسنے کی چکی وغیرہ کا بھی نظم ہے، ٹیم نے کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا، مدرسے کے ناظم مولانا محمد حسا ن مظاہری، محمد غفران بلگرامی اور دیگر ذمہ داران بھی افسران کے طرزعمل اور خوش اسلوبی سے مطمئن نظر آئے ۔ اس موقع پر مدرسے کے ناظم مولانا حسان، مولانا غفران، مولانا محمد جنید، انسپکٹر سنت رام اور محمد طارق سمیت دیگر ذمہ داران موجود رہے۔