مدرسہ حسینہ پکڑیا میں انتظامی کمیٹی کی تشکیل کا عمل مکمل


دربھنگہ: کوشیشور استھان تھانہ علاقہ میں بورڈ سے ملحقہ مدرسہ حسینیہ گاؤں پکڑیا کی انتظامی کمیٹی کی تشکیل کے لیے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ گاؤں والوں کی طرف سے متفقہ طور پر 9 رکنی انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں اسلم پرویز کو صدر، لطف الرحمان کو سکریٹری اور محمد وجہہ القمر عرف تنویر رحمانی، عبدالغنی، ہدایت اللہ، حافظ ہلال، مولانا ہارون، ہاشم اور عبدالعلام کو ممبر بنایا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مدرسہ کا انتظامی صرف کاغذوں پر چل رہا تھا۔ کیوں کہ سابق سکریٹری کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوگیا تھاجس کی وجہ سے مدرسہ کی انتظامی کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں علی سجاد، محمد ذاکر، پنچایت سمیتی رکن عشرت جہاں، محمد انتظار، کوشیشور مقام مشرقی آر جے ڈی اقلیتی بلاک کے صدر سیف علی، ایل جے پی (رام ولاس) اقلیتی بلاک کے صدر و سابق ایم ایل اے امیدوار مہیشی نہال اختر، محمد شمشیر،رخسانہ خاتون، محمد شمیم، محمد سیف اللہ، محمد اخلاق، غلام رسول اور محمد اعظم وغیرہ موجود تھے۔