انجمن خیرالاسلام مدنپورہ کی طالبات نے طغرہ ورک بنایا

مدنپورہ (ساجد محمود شیخ) انجمن خیرالاسلام ہائی اسکول مدنپورہ کی طالبات نے فن خطاطی سے طغرہ ورک بنا فن خطاطی میں اسمائے حسنیٰ،قرانی آیات اور دعائیں بنائی گئی ۔ طالبات کی رہنمائی کرنے والی معلّمہ انصاری الماس محمد اشرف نے بتایا کہ ہماری اسکول میں درس وتدریس کے ساتھ ساتھ غیر تدریسی سرگرمیوں کے ذریعے طالبات کو باہنر بنایا جاتا ہے اسکول میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹر قائم ہے سلائی سکھایا جاتا ہے خصوصی کلاس میں فن خطاطی بھی سکھایا جاتا ہے فن خطاطی سیکھ کر طالبات نے طغرے بنائے ہیں اس کو فریم ورک کیا گیا تو بازار میں بہت اچھی قیمت میں فروخت ہو سکتا ہے جس سے معاشی طور پر کمزور گھرانے سے تعلق رکھنے والی طالبات کے والدین کو مالی مدد مل سکتی ہے اس سے طالبات میں باہنر بننے کا جذبہ پیدا ہوگا اور یہ ہنر ان کی زندگی میں کام آئے گا۔
ساجد محمود شیخ میراروڈ