جناب چونچ گیاوی کے چند قطعات

بہت نقصان سہنا پڑ رہا ہے۞گدھوں کے ساتھ رہنا پڑ رہا ہے
ضرورت آ پڑی ہے چونچؔ صاحب۞گدھے کو باپ کہنا پڑ رہا ہے

پوچھا بلی نے کل یہ جیلر سے۞جیل میں ان کو آپ بھر دیں گے
چند کتوں نے دی مجھے دھمکی۞ماب لنچنگ تمہارا کردیں گے

کھا چکے دھوکا بہت اب نہیں کھایا جائے۞عقل کہتی ہے کہ اب ہوش میں آیا جائے
یہ ہیں جاسوس یا مجرم انہیں سمجھوں کیسے۞اب تو کتوں کا بھی ڈی این اے کرایا جائے

گر جان بھی گنوانی پڑے اس کا غم نہیں۞کرتے ہیں وفا داری وفاداری کریں گے
غصے میں گھوڑے نے اے چونچؔ جی سنئے!۞ہم آدمی نہیں ہیں جو غداری کریں گے

کبھی بھی فکر حرام وحلال مت کرنا۞محلے والوں کا ہرگز خیال مت کرنا
ہے حق پڑوسی کی چیزوں پہ ہر پڑوسی کا۞کبھی خرید کے مرغا حلال مت کرنا

قوم سوئی ہے سونے دو۞اپنی جوکھم میں جان مت دینا
اپنے مرغا سے یہ بولی مرغی۞صبح اٹھ کر اذان مت دینا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نتیجہ فکر: چونچؔ گیاوی بک امپوریم سبزی باغ پٹنہ بہار۸۰۰۰۰۴
موبائل نمبر: ۹۳۳۴۷۵۴۸۶۲
Chonch Gayavi Book Emporium Sabzi Bagh Patna 800004
Mob.9334754862/8507854206

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے