- قرآن، اللہ کے بندوں کے درمیان ایک مستحکم اور مضبوط عہد ہے اس کی آیات اس کا متن ہیں، اسی میں غور و فکر کرنا اور اس کے پیغام اور احکام پر پابند رہنا اور مستقل مزاجی سےاس کی دعوت کے لیے کوشاں رہناچاہئے: ڈاکٹر رضی السلام ندوی
- جماعت اسلامی ہند ممبئی نے ڈاکٹر رضي الاسلام ندوی کے ساتھ منعقد کی وابستگان جماعت کے سامنے کیڈر میٹ
- ساتھ ہی ساتھ مقام چارکوپ نے بضمن کل ہند مہم "رجوع الی القرآن” منعقد کی ڈاکٹرز کی نشست
جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر کی جانب سے شہر ممبئی کے وابستگان کے لیے ایک نشست منعقد کی جس کا آغاز مولانا نصیر اصلاحی کی تذکیر بالقران سے ہوا پھر ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی نے "قرآن سے ہمارا تعلق” پر احتسابی گفتگو انجام دی۔پھر سوالات و جوابات کا سیشن ہوا جس میں بہت معقول اور تشفی بخش جوابات دیے گئے۔ رضوان الرحمٰن خان(امیرِ حلقہ مہاراشٹر) کے اختتامی خطاب پر کیڈر میٹ کا اختتام ہوا۔
19 اکتوبر بروز بدھ ہی کو بعد نمازِ ظہر "رجوع الی القران” مہم کے تحت چارکوپ میں ڈاکٹرس کی ایک نشست منعقد کی گئی ڈاکٹر بشیراحمد چودھری کی تلاوت قرآنِ کریم مع ترجمہ سے نشست کا آغاز ہوا. ڈاکٹر سراج الحق عثمانی نے افتتاحی کلمات میں جماعت اسلامی ہند کا مختصر تعارف اور مہم کے اغراض ومقاصد ڈاکٹرس کے سامنے رکھے۔اس کے بعد جناب پرویز مانڈی والا صاحب نے شرکا کے سامنے تاریخ کے حوالے سے علم کے افادیت، علمِ نافع، ہمارے اسلاف کا عمل، اور آج کے لوگوں کا رویہ پر اپنے بات رکھی،
ڈاکٹرس کو قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کے طرف توجہ مبذول کروائی۔ اور پھر مہم کی تفصیلی تعارف اور ڈاکٹرس آسانی کے ساتھ اس میں کس طرح سے ایک مثبت کرادر ادا کر سکتے ہیں اس پر گفتگو کی۔کل 11 (6 ڈاکٹرس) لوگوں نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض مقامی سیکرٹری ابوہریرہ نے انجام دیے۔نشست کے بعد ظہرانے میں باہمی تعارف و ڈسکشن ہوا۔جماعت اسلامی ہند چارکوپ کی جانب سے اساتذہ کی نشست بضمن کل ہند مہم رجوع الی القرآن 18 اکتوبر بروز منگل بعد نمازِ عشاء منعقد کی گئی۔ رجوع الی القران مہم کے تحت چارکوپ میں اساتذہ کی ایک نشست منعقد کی گئی, طارق احمد کی تلاوت القرآن سے نشست کا آغاز ہوا۔جماعت اسلامی ہند چارکوپ کے سیکرٹری ابوہریرہ صاحب نے نشست اور مہم کے اغراض ومقاصد اساتذہ کے سامنے رکھے۔اس کے بعد جناب سید حبیب الدین صاحب نے مہم کی تفصیلی تعارف اور اساتذہ کا کرادر پر گفتگو کی۔امیر اللہ خان امیرِ مقامی جماعت اسلامی ہند چارکوپ نے اختتامی کلمات پیش کیا۔ کل 12 لوگوں نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض شہباز احمد نے انجام دیے.