- صدر شی جن پنگ کا انتخاب چینی عوام کی خدمت کیلئے انکی دانشمندانہ ذمہ داری کو شاندار خراج تحسین ہے۔سربراہ گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ مسلسل تیسری بار کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے شی جن پنگ کو تیسری بار کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا انتخاب چینی عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانشمندانہ ذمہ داری کو شاندار خراج تحسین ہے۔خیال رہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کی موجودگی میں سابق صدر ہوجن تاؤ کو ہال سے باہر نکال دیا گيا تھا۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس میں شریک سابق صدر ہوجن تاؤ موجودہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے۔
اس دوران کچھ لوگ آئے اور سابق چینی صدر کو باہر لےگئے،2003 سے 2013 تک چین کے صدر ہنے والے 79 سالہ ہوجن تاؤ کو بظاہر ان کی مرضی کے خلاف ہال سے باہر لے جایا گیا جس کے دوران انہوں نے صدر شی جن پنگ سے بات کرنے کی کوشش بھی کی، حکام نے ابھی تک اس واقعے کی کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔