پھلواری شریف، پٹنہ: 14 نومبر
مدرسہ ضیاء العلوم (زیر اہتمام ضیائے حق فاؤنڈیشن) پٹنہ میں واقع ایک خالص دینی ادارہ ہے، جہاں طلبہ وطالبات کثیر تعداد میں علمی پیاس بجھا رہے ہیں، یہاں ابتدائی دینیات سے اعلیٰ تعلیم کا بھی بہترین نظم ونسق ہے،
سابقہ روایت کی طرح 14/نومبر 2022 کو یوم اطفال کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ،بچوں نے پورے جوش وخروش کے ساتھ اس تقریب میں پیش پیش رہے، ادارہ کی جانب سے بچوں کے درمیان بطور اعزاز اور حوصلہ افزائی کے لئے انعامات بھی تقسیم کئے گئے، اس موقع پر ادارہ کے ڈائریکٹر محمد ضیاء العظیم نے بچوں کو یوم اطفال کا تاریخی منظر سے آشنا کراتے ہوئے انہیں اپنی اچھی مستقبل کے لئے جہد مسلسل کرنے کی ترغیب دلائی،یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مدرسہ ضیاء العلوم یہ ملک کے مشہور ومعروف تنظیم ضیائے حق فاؤنڈیشن (ٹرسٹ) کے زیر اہتمام چلنے والا ایک خالص دینی ادارہ ہے، اس موقع پر ضیائے حق فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر صالحہ صدیقی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو سمستی پور کالج نے بھی غائبانہ طور پر تمام بچوں کو یوم اطفال کی مبارکبادی پیش کی ، آخر میں محمد ضیاء العظیم قاسمی صاحب نے تمام بچوں کو دعا دیتے ہوئے اس تقریب کے اختتام کا اعلان کیا،