پھلواری شریف، پٹنہ میں منعقد ہوئی تنظیم ائمہ مساجد کی میٹنگ

پھلواری شریف پٹنہ (پریس ریلیز) تنظیم ائمہ و خطباء مساجد بہار کی عمومی نشست آج مؤرخہ ٨ جمادی الاول ١٤٤٤ بمطابق ٣ دسمبر ٢٠٢٢ روز سنیچر صبح سات بجے جامع مسجد ہارون نگر سکٹر 1 پھلواری شریف پٹنہ میں حضرت مولانا محمد عظیم الدین رحمانی صاحب امام و خطیب جامع مسجد خواجہ پورہ کی صدارت میں منعقد ہوئی. مولانا مفتی محمد اسعد اللہ قاسمی صاحب امام و خطیب مسجد سجاد نگر اپنا گھرانہ نیو ملت کالونی پھلواری شریف نے تلاوت کلام ربانی سے مجلس کا آغاز کیا. بعدہ مولانا حسیب جوہر صاحب امام و خطیب چھوٹی جامع مسجد کربگہیا نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں ہدیۂ نعت پیش کیا. نظامت کے فرائض مولانا رضوان افسر صاحب مظاہری امام و خطیب سراۓ کی مسجد دانا پور نے انجام دیئے. مجلس کی کاروائی کو آگے بڑھانے سے قبل گزشتہ نشست کی کارروائی پڑھ کر سنائی گئی، بعد ازاں منظور شدہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. حج کی ترغیب کے سلسلے میں یہ طے ہوا کہ ہر امام اپنے اپنے حلقہ میں ہر صاحب استطاعت شخص کے گھر جاکر ملاقات کرکے اسے ترغیب دی جائے اور اس کے لئے جو ضروری کاغذات ہوں وہ تیار کی جائے. جیسے پاسپورٹ کرونا ویکسین کا دونوں ڈوز وغیرہ.
رسید کے تعلق سے بات ہوئی کہ تنظیم کی اپنی رسید ہو اور تنظیم کی جانب سے رسید چھپائی جائے، اسی طرح مکتب کے نظام کو مضبوط کیا جائے. لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کے لیے تعلیم کا انتظام کریں، اگر اعلیٰ تعلیم کا انتظام نہیں کر سکتے، تو کم ازکم ابتدائی تعلیم کا انتظام تو کر ہی سکتے ہیں، ہمارے قصبوں، گاؤں اور محلوں میں مساجد تو ہوتی ہیں، اگر اسی کے زیر انتظام مکاتب بھی قائم کر لیں، جہاں ہمارے بچے قرآن، سنت اور دینیات کی تعلیم بسہولت حاصل کر سکیں، تو اس سے معاشرے میں ایک انقلاب پیدا ہوگا اور ہماری آنے والی نسل مذہب کے اصول اور سرورکائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے آشنا ہوگی۔اور مکتب کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ماہانہ ہر بچے پر فیس بھی رکھی جائے،
اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اصلاحِ معاشرہ کے ساتھ اصلاح نفس پر خصوصی دھیان دیا جاۓ، مثلاً شریعت کو خود پر مقدم رکھیں، پنج وقتہ نمازوں کا اہتمام بہر صورت ہو، خود داری اور کفایت شعاری کو شخصیت کا حصہ بنائیں، لوگوں سے تعلق اور ملاقات بے لوث ہو، آخر میں مولانا عظیم الدین رحمانی صاحب امام وخطیب خواجہ پورہ کی دعا کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا.
آج کی مٹینگ میں شریک ہونے والے ائمہ کرام کے نام یہ ہیں. حضرت مولانا ظہیر عالم صاحب رحمانی و سرپرست تنظیم ائمہ و خطباء مساجد حضرت مولانا محمد عظیم الدین صاحب رحمانی صدر تنظیم ائمہ وخطباء مساجد و حضرت مولانا عبدالقدوس صاحب قاسمی امام وخطیب ہارون نگر سیکٹر ١.نائب صدر تنظیم ائمہ وخطباء مساجد وحضرت مولانا محمد گوہر امام صاحب قاسمی امام وخطیب شاہی سنگی مسجد پھلواری شریف سکریٹری تنظیم ائمہ وخطباء مساجد و حضرت مولانا محمد ساجد صاحب رحمانی امام وخطیب ابوبکر مسجد عیساپور پھلواری شریف کنوینر تنظیم ائمہ وخطباء مساجد وحضرت مولانا رضوان افسر صاحب مظاہری امام وخطیب سرائے کی مسجد داناپور و مولانا ضیاء الحق صاحب رحمانی امام وخطیب مسجد عثمان غنی نہسہ و مولانا حسیب جوہر امام و خطیب چھوٹی جامع مسجد کربگہیا پٹنہ و مولانا صادق حمیدی صاحب قاسمی امام وخطیب مدینہ مسجد خلیل پورہ مولانا شاہد صاحب قاسمی امام وخطیب مریم مسجد نیا ٹولہ پھلواری شریف و مولانا توقیر عبداللہ صاحب قاسمی امام وخطیب جامع مسجد کرجی پٹنہ
حضرت قاری محمد امام الدین صاحب نعمانی امام ملی مسجد ملت کالونی و مولانا ضیاءاللہ صوفی صاحب مسجد عیسیٰ پور. مولانا عرفان صاحب بلال مسجد نیورہ پٹنہ مولانا محمد شاہد قاسمی صاحب مریم مسجد پھلواری شریف پٹنہ مولانا عظمت اللہ صاحب مفتاحی مرہم مسجد مولانا محمد ارشد رحمانی صاحب امام و خطیب بیور جیل مسجد پٹنہ مولانا محمد تعظیم الدین قاسمی صاحب امام فیصل کالونی پھلواری شریف پٹنہ مولانا بدیع الزماں قاسمی صاحب امام و خطیب جامع مسجد ابوبکر سلطان گنج پٹنہ مولانا اشتیاق احمد صاحب امام آر، کے نگر پھلواری شریف پٹنہ مولانا اختر حسین صاحب مظاہری امام جمع خارج دیگھا پٹنہ مولانا خالد حسین صاحب امام مسجد نہسہ پھلواری شریف پٹنہ مولانا صدیق احمد فاروقی صاحب امام مسجد تاج پھلواری شریف پٹنہ مولانا شمیم عالم صاحب معاذ بن جبل نیورہ پٹنہ مولانا اسعد اللہ قاسمی صاحب امام و خطیب مسجد سجاد نگر اپنا گھرانہ نیو ملت کالونی پھلواری شریف پٹنہ مولانا مطہرعالم صاحب قاسمی امام وخطیب مسجد ہارون نگر سکٹر ٣ وغیرہم قابل ذکر ہیں.
تنظیم کی آئندہ نشست ٢٥ فروری ٢٠٢٣ روز سنیچر صبح سات بجے بمقام مسجد ابو بکر صدیق فیڈرل کالونی میں منعقد ہوگی ان شاء اللّٰہ.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے