الحمد_للہ مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کی جانب سے تین منزلہ نو تعمیر جامع مسجد(بتھری ، روپندیہی ، نیپال) اور آفس ضلعی جمعیت اہل حدیث روپندیہی وصوبائی جمعیت اہل حدیث لمبنی پردیش نیپال ۔ جس میں امام و دعاة كے لئے رہائش ، اور مہمانوں کے لئے مہمان خانہ۔
جس کی سنگ بنیاد 24 مارچ 2022 موافق 21 شعبان 1444ھ بکرم سمبت 10 چیت 2078 بروز بدھ کو رکھی گئی تھی اور اس میں فضیلۃ الشیخ ابو صالح خالد الداؤد حفظہ اللہ(مملکہ عربیہ سعودیہ) سے تشریف لائے ہوئے تھے اور تقریب سنگ بنیاد "جامع مسجد وآفس ضلعی جمعیت اہل حدیث روپندیہی، وصوبائی جمعیت اہل حدیث لمبنی پردیش نیپال”بمقام گوتم بدھ انٹر نیشنل ایرپورٹ بھیرھوا کے قریب ماياديوى گاوں پالیکا 6 ، بتھری لب روڈ تیناؤ ندی کے پل کے پچھم بھیرہوا لمبنی روڈ سے اتر جانب "تقریب سنگ بنیاد عمل میں آیا۔
اور مسجد کی زمین وقف کرنے والی خاتون محترمہ حاجہ عطرالنساء صاحبہ اور انکے فرزندان ہیں ۔
اور تقریب سنگ بنیاد میں ضلع روپندیہی، کپل وستو، پراسی اور ضلعی و علاقائی جمعیات کے امراء ونظماء ذمہ داران کے ساتھ ساتھ علماء کرام اور ذمہ داران مدارس اور دیگر افراد جماعت بھی تشریف کافی تعداد میں تشریف لائے ہوئے تھے جن میں راقم الحروف بھی شامل تھا ۔ الحمد للہ اب یہ مسجد اپنی تکمیل کے آخری مراحل۔میں ھے ۔ جنوری کے پہلے ھفتہ میں مکمل ھوجانے کی پوری امید ھے ۔ بعدہ ان شاء اللہ اس کے افتتاح کےموقعہ پر ایک دینی پروگرام کے منعقد ہونے کی پوری امید ھے ۔۔ اللہ تعالی جمعیت کی اس خدمت کو قبول فرمائے ۔ اور اس مسجد سے مسجد کا پیغام عام ہو ۔
(تحریر:- محمد مصطفیٰ کعبی ازہریؔ/ فاضل الازہر اسلامک یونیورسٹی مصر عربیہ)