نوجوانوں کے ذریعہ نور اردو لائبریری میں اسلامی کوئز مقابلہ کا انعقاد

  • مہفشاں احمد، نصرت اصغری، رہنما پروین نے علی الترتیب اول، دوم، سوم انعام حاصل کیا

30 جون مہوا ویشالی شاردہ پستکالہ لال گنج کے بعد ویشالی ضلع کی سب سے بڑی لائبریری نور اردو لائبریری حسن پور گنگھٹی بکساما ویشالی میں اسلامی کوئز کے عظیم الشان مقابلہ کا انعقاد کیا گیا نوجوان کمیٹی کے فعال اور ممتاز رکن جناب محمد منظر عالم اور جناب عاقب اور ان کے احباب کے ذریعہ منعقد اسلامی کوئز مقابلہ میں بڑی تعداد میں بچے اور بچیوں نے حصہ لیا اور اپنی علمی صلاحیت کا بہترین مظاہرہ پیش کیا ہندوستان میں منعقد دیگر امتحان کی طرح اس مقابلہ میں بھی بچیوں نے بازی ماری چنانچہ اول انعام مہفشاں احمد ،دوسرا انعام نصرت اصغری اور تیسرا انعام رہنما پروین نے حاصل کیا جبکہ چوتھے نمبر پر محمد انوررہیں مقابلہ کے سوالات کے لیے چھوٹی چھوٹی پرچیاں بنائی گئی تھی اور انہیں ایک چھوٹے ڈ ڈبے میں رکھا گیا تھا ان بند پرچیوں میں سے پانچ کو مقابلہ کے شرکاء خود اٹھاتے تھے ان پرچیوں میں درج سوالات کے جوابات شرکا ءکو دینے ہوتے تھے تاکہ کسی بچے بچی کو یہ شکایت نہ ہو کہ اس سے مشکل مشکل سوالات پوچھا گیا اور دوسرے سے ہلکا مقابلہ کے جج محمد تاج الہدی رحمانی استاد مدرسہ فردوس العلوم لال گنج اور مولانا محمد وہاج الہدی قاسمی استاد مدرسہ حسینیہ چھپرا خرد تھے پروگرام کی صدارت امارت شریعہ کے نائب ناظم اور نور اردو لائبریری کے چیئرمین مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے کی انہوں نے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ اس قسم کے مقابلوں کے انعقاد سے بچے بچیوں میں مقابلے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے اور علمی اعتبار سے معلومات کا ذخیرہ ان کے پاس جمع ہوتا ہے انہوں نے حسن پور گنگھٹی کے فعال اور متحرک نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا جن کی محنت اور کاوش سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا انہوں نے اس پروگرام کو مزید مفید اور مؤثر بنانے کے لیے طریقہ کار میں تھوڑی تبدیلی کا مشورہ دیا کامیاب امیدواروں کو مفتی ثناء الہدی قاسمی ،حافظ شریف صاحب امام حسن پور گنگٹی ،مولانا قمر عالم ندوی استاد مدرسہ احمدیہ ابا بکرپور اور منہاج الہدی کے ہاتھوں ایوارڈ اور نقد رقوم کی ادائیگی کی گئی مقابلے کے شرکاءتحریم جبیں ،نماپروین،خوش نماں پروین ،من تشاء پروین ،رافیہ بانو،ثانوپروین،محمدانس،اور محمد دلشان کو تشجیعی انعامات بھی دیے گئے آئندہ مسابقہ کے لیے قران کریم کی چھوٹی سورتیں اور 20 احادیث کے حفظ کرنے کا ہدف طلبہ اور طالبات کو دیا گیا پروگرام کا اختتام حافظ شریف صاحب امام مسجد حسن پور گنگٹی کی دعا، محمد منظر عالم اور عاقب احمد کے شکریہ پر ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے