یونیفارم سول کوڈ سے متعلق لاکمیشن آف انڈیا نے جو رائے طلب کی ہے اُس کی آخری تاریخ 14 جولائی ہے، بہت کم وقت بچا ہے، ملت کی ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت میں اپنی رائے لاکمیشن کو بھیجے ـ
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اس سلسلے میں جو لنک اور کیو آر کوڈ جاری کیا ہے اس پر رائے بھیجنا بہت آسان ہے، علماء کرام وائمہ مساجد سے التماس ہے کہ آنے والے جمعہ کے اپنے خطبات میں یونیفارم سول کوڈ کی خرابیوں اور مسلم پرسنل لاء کی اہمیت پر بیان فرمائیں اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ یونیفارم سول کی مخالفت میں رائے بھیجنے کی ترغیب دیں ـ بورڈ کی طرف سے ائمہ کرام کی آسانی کے لئے جمعرات تک یونیفارم سول کوڈ پر ایک خطبہ جاری کردیا جائے گا،اس بھی مدد لی جاسکتی ہے ،………. بہتر ہوگا کہ ہرمسجد میں چند ایسے نوجوانوں کو نامزد کردیا جائے جو اُن لوگوں کی مدد کریں جو ایمیل کرنا نہیں جانتے ـ
خواتین کی رائے بھی جانی چاپیئے، ائمہ مساجد اپنے خطاب میں نمازیوں سے اپیل کریں کہ اپنے گھر کی ہر خاتون کے ایمیل سے یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت میں رائے بھیجیں ـ ایک ایمیل سے ایک ہی رائے جاتی ہے، اگر خاندان میں کئی افراد کے درمیان ایک ہی موبائیل ہو تو ہر فرد کے نام سے نیا ایمیل ایڈریس بنانا چاہیئے ـ
مدارس اور مسلم اسکولوں کے ذمہ داران، مسلم طالبات کے اسکول کے اساتذہ و معلمات سے بھی درخواست ہے کہ اپنے یہاں کے طلباو طالبات کے نام سے زیادہ سے زیادہ میل کرائیں اور انھیں ہدایت دیں کہ اپنے گھر کی تمام خواتین کے نام سے بھی میل کریں ـ
اس بات کا خاص دھیان رکھیں کہ ابھی کوئی عوامی پروگرام، جلسے، جلوس، دھرنے وغیرہ سے پرہیز کرنا ہے ـ
ایمیل کا لنک درج ذیل ہے ـ
https://tinyurl.com/nouccisAIMPLB
بار کوڈ جنرل سکریٹری صاحب کے ساتھ الگ سے شٰئر کیا جارہا ہے
محمود احمد خاں دریابادی
کنوینئر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مہاراشٹرا، برائے UCC
Hm UCC ka khule tor pr mukhalfat krte h or AIMPLB se darkhast krte h wo sakhti se is pr kaam kre