اللہ کے رسولﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہونا ہی کامیاب زندگی کی ضمانت ہے: ڈاکٹر عبدالکریم سالار

جلگاوں تانباپورہ میں عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ

جلگاوں: 19 ستمبر، نامہ نگار
عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پر مسرت موقع پر نوجوانان تانباپور جلگاوں کی جانب سے بتاریخ ۱۹ ستمبر ایک عظیم الشان "نعتیہ مشاعرہ”کا اہتمام شہید عبدالحمید چوک میں منعقد کیا گیا اس پر رونق مشاعرے کی صدارت جلگاوں میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈپٹی میر ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے کی جبکہ مشاعرے کی شمع فروزی راشٹر وادی کانگریس پارٹی(شرد پوار ) کے اقلیتی شعبہ کے ضلعی صدر اعجاز عبدالغفار ملک کے ہاتھوں عمل میں أی اس پر رونق محفل میں بطور مہمان خصوصی مفتی ہارون ندوی،عبدالمجید ذکریا،محمد ظفر شیخ (پنچ) ازیر شیخ،عقیل ممبر،ملند سونونے،پرشانت نائیک،ایڈوکیٹ سلیم خان،جمیل شیخ وغیرہ موجود تھے اپنے صدارتی خطبے میں میں ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل پیرا ہونے کے فوائد کا اعادہ کیا موصوف نے جم غفیر ہجوم کو مخاطب ہوکر کہا کہ ” اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل پیرا ہونا ہی کامیاب زندگی کی ضمانت ہے "
ابتدائی نظامت صابر مصطفیٰ آبادی نے کی جبکہ مشاعرے کی نظامت مشہور شاعر جناب جمیل ساحرمالیگانوی نے بحسن و خوبی انجام دی۔

مشاعرے کے کنوینر محمد آصف شیخ نے تمام مہمانوں کا گل دے کر استقبال کیا۔
تمام شعراء نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں بہترین نعتوں کا نذرانہ پیش کیا جن میں جناب شفیق رحمانی ،عمران فارس،انظر مصطفیٰ آبادی ،اصغر بھساولی،اکرم قریشی،اشفاق نظامی،شکیل قریشی اور اقبال اثر شامل ھیں ۔
مشاعرے میں بڑی تعدادمیں سامعین نے داد و تحسین کا نذرانہ عقیدت پیش کیا مشاعرے کی کامیابی کے لیے أصف بھائ و ان کے تمام ہی جواں سال رفقاء نے بڑا ہی کلیدی رول ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے