مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات، جمعیۃ علماء کی جانب سے وقف ترمیمی بل کی پر زور مخالفت

ممبئی ۔26؍ ستمبر 2024 ( پریس ریلیز ) آج یہاں ممبئی کے ہوٹل تاج انٹر نیشنل شانتا کروز ممبئی میں وقف تر میمی بل کے سلسلے میں تشکیل دی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی قیادت میں جمعیۃ علماء کے ایک اعلی سطحی وفد نے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے چیرمین جناب جگدمبیکا پال اور دیگر ممبران سے ملاقات کرکے وقف ترمیمی بل 2024کی پر زورمخالفت کی اور قانونی سماجی اور آئینی پس منظر میں اپنے اعتراضات تحریری شکل میں درج کرائے ۔
مزید تفصیلات دیتے ہوئے مولانا ندیم صدیقی صاحب نے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی طور پر میرا ذاتی اور جمعیۃ علماء مہا راشٹر کا یہ موقف رہا ہےکہ وقف تر میمی بل 2024وقف ملکتیوں اور اس کے انتظامات کو تباہ کرنے کے لئے مر کزی حکومت کی جا نب سے لایا گیا لہذا جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے رو برو اپنے اعتراضات تحریری طور پر درج کرانا اشد ضروری تھا ،جس کے لئے ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان صاحب کی نگرانی میں جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی جا نب سے کئی تجربہ کار کامیاب و قابل وکلاء کی ٹیم تشکیل دی گئی تھی اورانہی کی تجاویزات و اعتراضات کو قلمبند کیا گیا اور جے سے پی کے تمام ممبران کے رو برو وقف ترمیمی بل 2024پر اپنی ناراضگی تحریری طور پر درج کرائی گئی ۔
اس موقع پر جے سی پی کے چیرمین عالی جناب جگدمبیکا پال کواعتراضات کا مسودہ سپرد کیا گیا اور جے سی پی کے تمام ممبران کو اس مسودے سافٹ کاپی بھی فراہم کی گئی ،اس مسودے میں انتہائی اہم پندرہ قانونی نکاۃ پر نظر ثانی کی گئی ہے ،اس وفد میں جمعیۃ علماء مہراشٹر کے صدر مولانا ندیم صدیقی صاحب سمیت جناب ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان اور ان کے ہمراہ ایڈوکیٹ عشرت علی خان صاحب ،ندیم ملک ودیگر ذمہ داران شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے