حیدرآباد: 27 ستمبر
صحابہ کرامؓ احکام الہی بجالانے ہمیشہ کمربستہ رہا کرتے تھے، اپنے نبیؐ کے ایک اشارہ پر ہر چیز راہ خدا میں دینے تیار رہنا ان جان نثاران رسوؐل کا مستقل شیوہ رہا ہے، ان خیالات کا اظہار ؛ مولانا محمد عبدالحفیظ اسلامی ٫خطیب مسجد صالحہ قاسمؒ ہاشم آباد چندرائین گٹہ میں کیا۔
بعثت نبیؐ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ حب نبوی کا تقاضا یہ ہیکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر بات مانی جاے ، اس پر کامل طور پر عمل کیا جاے۔
مولانا اسلامی یہ بتایا کہ اللہ کی کتاب رسول کی سنت٫ شریعت کی کسوٹی وکامیابی کی ضمانت ہے اور روش صحابہ سیرت رسول کا آئینہ ہے جس میں ہم سب اپنے آپکو دیکھیں کہ اصلاح طلب پہلو کیا کچھ ہیں اور ہم کہاں کھڑے ہیں۔ چنانچہ حضرت ابوطلحہؓ نے
جب یہ فرمان الہی سناکہ” تم نیکی کو نہیں پہچ سکتے جب تک کہ اپنی وہ چیز خرچ نہ کر دو جنہیں تم عزیز رکھتے ہو“ ؛ تو انہوں نے فوری طور پر اپنی دلپسند چیز میٹھے پانی سےلبریز باغ رسالتمابؐ کی خدمت اقدس میں پیش فرمادیااور آپؐ کے اشارہ پر اپنے عزیزوں میں تقسیم بھی کر دیا، کیونکہ انہیں اس بات پر یقین تھا کہ ہم اللہ کی راہ میں خرچ کریں تو اللہ ہم پر بھت خرچ کرے گا کیونکہ اس اسکے خزانے میں کوئ کمی نہیں ۔ اس طرح کئ واقعات ہیں جو ایک مسلمان کے لیے درس عبرت دیتے ہیں۔
مولانا حفیظ اسلامی نے یہ تلقین فرمائ کہ آج ہمیں بھی چاہیے کہ ان نفوس قدسیہ صحابہ کرام کے نقش قدم پر چلتے ہوے ہم اپنی دنیا وآخرت کی بھلائیاں تلاش کریں۔ ماہ ربیع الاول
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آمد کی یاد دلاتا ہے وہیں اس میں آپکی اطباع وپیروی کی یاد ہانی موجود ہے یہی خوشی وشادمانی ہے،اسکے بغیر ہم آپکی قدرداں ہونے کا دعوی نہیں کرسکتے۔