کاٹھمانڈو(نیپال)
ملک نیپال میں لال بابو راؤت کا نام یہاں کی عوام کی زبانوں پر کچھ زیادہ چرچے میں رہتا ہے اور جہاں تک میرا خیال ہے کہ ان کے نام سے ہر نیپالی ناگرک خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا اچھی طرح واقف ہے۔
چرچے میں ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ لال بابو راؤت نیپال مدھیس پردیش کے وزیر اعلیٰ ہیں اور اس پر مستزاد یہ کہ الحمد للّہ یہ ایک مسلم ہیں۔
نیپال میں ایک مسلم شخص کا وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوجانا یہ کوئی معمولی بات نہیں ،بل کہ بہت ہی غیر معمولی بات ہے۔اس کا سارا سہرا جنتا سماج وادی پارٹی کے صدر اوپندر یادو کے سر جاتاہے،جنہوں نے لال بابو راؤت کو وزیر اعلیٰ جیسے اہم عہدے پر فائز کرکے مسلمانوں کی عزت بخشی۔
2022ء کے اس حالیہ الیکشن میں وزیر اعلیٰ لال بابو راؤت نے ضلع پرسا چھتر نمبر 1 (خ) سے ودھایک عہدے پر الیکشن لڑے ،جس میں انہیں 1333 /زائد ووٹوں سے بڑی اور نمایاں کامیابی ملی۔ اس عظیم الشان کامیابی پر ملک کے کونے کونے سے وزیر اعلیٰ لال بابو راؤت کو ڈھیر ساری مبارکبادیاں مل رہی ہیں اور ہر طرف خوشی کا سماں دیکھنے کو مل رہاہے۔
ذاتی طور پر مجھے بھی ان کے اس بڑی کامیابی پر بے حد مسرت اور خوشی ہوئی ؛اس لیے میں بھی عالی جناب وزیر اعلیٰ لال بابو راؤت کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے پر خلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی۔