میرا روڈ : ہمارا پیام
مدنپورہ انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں سینچر کو خوش گوار سنیچر کا انعقاد کیا گیا طالبات نے ہندوستان کی مختلف ریاستوں کی تہذیب پیش کرنے کیلئے الگ الگ تہذیبی و ثقافتی لباس میں ملبوس ہو کر پورے ہندوستان کو پیش کیا ساتھ ہی ساتھ ہندوستان کے مختلف پکوانوں کو الگ الگ پلیٹوں میں سجایا ۔اسکول کی پرنسپل مومن قیصر جہاں نے بتایا کہ حکومت مہاراشٹر کے محکمہ تعلیم کی ہدایت پر ہفتے میں ایک دن سنیچر کے روز یہ خصوصی دن منایا جائے گا انہوں نے کہا کہ طلبہ کی تعلیمی ترقی تخلیقی انداز میں ہونی چاہئے اسکولی تعلیم بچوں کے لیے جامع ،مربوط پُرلطف اور دلچسپ بنانا چاہئیے اس کے پیشِ نظر محکمہ تعلیم نے تمام تسلیم شدہ اسکولوں میں اؤل تا ہشتم جماعت میں اسے نافذ کرنے کا حکم دیا ہے پرنسپل مومن قیصر جہاں نے اس سرگرمی کا پس منظر بتاتے ہوئے کہا کہ موجودہ زمانے میں کم عمری میں بھی طلبہ کو ذہنی تناؤ اور ڈپریشن جیسے مسائل کا سامنا ہے خوش گوار سنیچر کی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ میں عقلی سوچ ،ہمدردی تعاون سائنسی نقطہء نظر تخلیقی صلاحیت تجسّس جیسی خوبیاں پروان چڑھیں گی اس سے طلبہ میں حصول علم کا شوق پیدا ہوگا اور اس ڈراپ آؤٹ کے مسئلہ پر قابو پانے اور ناکامی کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔