ممبئی: یکم ؍ستمبر
جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے روح رواں الحاج گلزار احمد اعظمی رحمہ اللہ جن کو اللہ تعالی نے اپنی عنایت خاص سے مضبوط حوصلوں کا مالک بنایا تھا ،مرحوم اعظمی کی تمام تر سرگرمیاں ملک و ملت کے دبے کچلے افراد کی دل جوئی اور قانونی پیچیدگیوں میں الجھے ہوئے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے وقف تھی ،ان خیالات کا اظہار مولانا غیاث الدین قاسمی صدر جمعیۃعلماء اندھیری ویسٹ نے تعزیتی نشست میں کیا۔
مولانا قاسمی نے کہا کہ جناب اعظمی ؒ آج ہمارے درمیان نہیںرہے، لیکن موصوف کی ملی وسماجی بالخصوص جمعیۃعلماء کے پلیٹ فارم سےکی جانے والی مظلوم محروسین کی قانونی امداد کوتاریخ میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔
مولانا غیاث الدین قاسمی صدر کے علاوہ مجلس میں موجود دیگر علماء کرام نے بھی اپنے اپنے تاثراث کا اظہار کیا اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
گلزار اعظمی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بروز بدھ بعد نماز عشاء بمقام غوثیہ مسجد زیر صدارت حضرت مولانا غیاث الدین صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء اندھیری ویسٹ ایک اہم نشست منعقد ہوئی جس میں اراکین جمعیۃ علماء اندھیری اور دیگر رفقاء نے شرکت کی
اس نشست میں مولانا غیاث الدین صاحب قاسمی ،مولانا مفتی محمد رحمت اللہ قاسمی(نائب صدر )، مولانا عبداللہ فلاحی(جنرل سیکریٹری) ، قاری عبدالرشید(جوائن سیکریٹری)، مولانا مفتی عابد قاسمی( خازن)، حافظ غیاث الدین جونپوری ،حافظ معین الدین، حافظ محمد زبیر ، اور حافظ محمد سجاد کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔
تلاوت کلام پاک سے مجلس کا اغاز ہوا اور الحاج گلزار احمد اعظمی رحمہ اللہ اور حضرت مولانا مستقیم احسن اعظمی رحمہ اللہ سابق صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے لیے ایصال ثواب اور دعائیہ کلمات پر مجلس کا اختتام ہوا۔
از: عبداللہ فلاحی
جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء اندھیری ویسٹ،58