دارالعلوم دیوبند نے مسلمانوں کی فکر و نظر کو تازگی و پاکیزگی، قلب کو عزم و حوصلہ اور جسم کو قوت و توانائی بخشنے میں بڑا کام کیا ہے۔ اس کا فیضان عام ہے ، اس سے ایسے بے شمار لوگوں نے اپنی علمی تشنگی بجھائی ہے ، جن کے علمی شوق کو پورا کرنے کے لیے اسباب مہیا نہ تھے۔