جمعیۃعلماء ہمارے بزرگوں اور اسلاف کی جماعت ٗ جن کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا

جمعیۃ علماء پونے کے ممبرسازی بیداری و مشاورتی اجلاس میں مفتی حفیظ اللہ قاسمی کااظہار خیال

پونے: جمعیۃ علماء ہند ہمار ے بزرگوں اور اسلاف کی جماعت ہے،اس ملک کی آزادی میں علماء کرام اور بالخصوص جمعیۃ علماء ہند کی خدمات کو بھلا یا نہیں جا سکتا، سید شاہ اسماعیل شہید ؒ سے لے کر آج تک ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ غلامی اور ظلم وہٹ دھرمی کے خلاف مجاہدہ کرتے ہوئے قربانی ہی پیش کی ہیں۔جمعیۃ علماء ہند نے ہی گاندھی جی کو مہاتما کا خطاب دیا تھااور مذہب کے نام پر ملک کی تقسیم کی سخت مخالفت کی تھی ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء پونے کی جانب سے ممبر سازی بیداری مشاورتی اجلاس منعقدہ ۲۱/ستمبر ۱۲۰۲ء؁بروز اتوار جامعۃ الصالحات کونڈوہ کی مسجد میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ناظم تنظیم مفتی حفیظ اللہ قاسمی نے کیا۔ آپ نے مختصر وقت میں جمعیۃ علماء کی زریں خدمات پیش کی،ساتھ ہی موجودہ حالات میں جمعیۃ علماء ہند کی خدمات بھیحاضرین کے گوش گذار کی۔ اس علاوہ ملک بھر میں جمعیہ علماء ہند کو مضبوط کرنے کیلئے جاری ممبرسازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی لوگوں سے پر زور اپیل کی۔ گھر گھر جمعیۃ علماء کا تعارف پہنچ جائیں اس پربھی آپ نے زور دیا۔ اسی طرح جمعیۃ علماء نے آسمانی وزمینی عافات کے وقت بلا تفریق مذہب وملت جو خدمات انجام دی ہیں اس کا بھی تفصیلی تذکرہ فرمایا۔ جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کا تعارف وآپ کی شخصیت سے لوگوں کو روشناس کیا۔لیگل سیل کے جنرل سیکریٹری جناب گلزار اعظمی کی لیگل سیل کی خدمات سے بھی حاضرین کو متعارف کرایا۔قبل آپ کے جمعیۃ علماء پونے کے شعبہ نشر واشاعت کے سیکریٹری حافظ محمد شعیب انصاری نے جمعیۃ علماء پونے کی گذشتہ ٹرم کی تفصیلی کارگزاری پیش کی۔ جنرل سیکریٹری محمد یوسف زکاتی نے کوکن کے سیلاب زدگان کی امداد کی رپورٹ پیش کی اور جمعیۃ علماء پونے کا بھرپور تعاون کرنے پر اہلیان پونہ کا شکریہ اداکیا۔ جمعیۃ علماء پونے کے صدر قاری محمدا دریس انصاری نے پروگرام کی غرض وغایت بتائی اور مہانان کا استقبال کرتے ہوئے حضرت مفتی حفیظ اللہ صاحب، مفتی اظہر صدر جمعیۃعلماء کولہاپور اورقاری نثار احمد بھیونڈی کی خدمت میں شال پیش کی۔ آپ نے حاضرین سے جمعیۃ علماء کو مضبوط بنانے اور ہمارے اکابرین کی قربانیوں نوجوانوں کو واقف کرانے کی بھی اپیل کی۔ اس موقع پر مفتی آفتاب،مولانا شاکر،حافظ بسم اللہ،مولانا احسان گوہر،مولانا ناصر،قاری شہنواز،قاری شمشیر،مولانا سعید،حافظ مہتاب،مفتی ہدایت اللہ،مولانا امجد،مولانا شہاب الدین،مولانارفیع،شفقت احمد،آصف کھوکر،ایڈوکیٹ شاہد اختر،اقبال حمید،حاجی فیاض الدین،انجم نعامدار،ناصر شیخ،افتخار انصاری،جاوید بھائی،حاجی اخلاق،مبارک بھائی وغیرہ موجود تھے۔ مفتی اظہرصدر جمعیۃ علماء کولہاپور کی دعا پر اس مجلس کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے