فتح اللہ پور واطراف کے مواضعات میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم

مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ العالی کی بے لوث وبے باک خدمات، بھارت کے مسلمانوں کے لئے امیر الہند کی قدر کرنے اور ان سے وابستہ ہونے کی حافظ معین اکبر کنوینر جمعیۃ ممبر سازی مہم کی اپیل


حافظ محمد شکیل احمد سکریٹری جمعیۃ بانسواڑہ کی اطلاع کے مطابق حلقہ جوکل کے مشہور ادارہ دارالعلوم فیض القران کی مسجد میں جناب مولانا حافظ عبدالرحیم صاحب کی سرپرستی میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی کے لئے ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا، اس سلسلہ میں بیان جاری کرتے ہوئے حافظ معین اکبرصاحب کنوینر جمعیۃ ممبر سازی مہم نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہندوستان کے مسلمانوں کی سب سے بڑی قدیم وتاریخی جماعت ہے، علماء اسلام نے آزادی ہند کے لئے بہت قربانیاں دیں، جس کی وجہ سے انگریزوں کو ملک چھوڑ کر بھاگنا پڑا، بحمدللہ آج کے اس نازک حالات میں بھی ملک کے مظلوم خواہ وہ کسی بھی مذہب ومسلک کے ہوں انکے مسائل کی یکسوئی کے لئے یہی دستوری جماعت جمعیۃ علماء ہی ہے جو بر وقت نمائندگی کرتی ہے۔
آج امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کے حکم پر پورے ملک میں جمعیۃ علماء کی ممبر سازی کی جارہی ہے، اسی کے پیشِ نظر ضلعی صدر جمعیۃ علماء ‌کاماریڈی حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب حفظہ اللہ کی ہدایت پر مسجد قطب شاہی فتح اللہ پور کے علاوہ اطراف و اکناف کے موضعات کے عوام کو جوڑا گیا، الحمد اللہ بڑی تعداد میں جمعیۃ کے ممبر بنے، نیز اپیل کی کہ جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی کی اہمیت کو سمجھ کر کثیر تعداد میں ممبر شپ حاصل کریں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے