گوڈ گورننس ہفتہ کے تحت سرینگرمیں پروگرام کا انعقاد

سرینگر
آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت 20دسمبر سے26دسمبر تک جاری ’’گوڈ گورننس ہفتہ‘‘ کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول گنڈ حسی بٹ سرینگر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات کے علاوہ تدریسی عملہ نے شرکت کی۔اس موقع پر مضمون نویسی اور پینٹنگ مقابلہ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں طلبا وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔پروگرام میں اساتذہ صاحبان نے بھی ’’گُڈ گورننس ‘‘ کے موضوع پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بچوں کو بہتر حکمرانی کی اہمیت وافادیت سے روشناس کرایا۔پروگرام کے اختتام پر سکول کے پرنسپل میر شبیر احمد نے اس موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ بہتر حکمرانی ہی تعمیر وترقی کی ضمانت ہے اور اسی سے امن ترقی اور خوشحالی کو چار چاند لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نےشرکا کا شکریہ ادا کیا اور مضمون نویسی اور پینٹنگ مقابلہ میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے