بزم ارباب ادب اٹوا کی 67 ویں ماہانہ شعری ادبی طرحی نشست

اٹوا/سدھارتھ نگر: بزم ارباب ادب اٹوا کی 67 ویں ماہانہ شعری ادبی طرحی نشست جناب ہدایت اللہ خان شمسی صاحب کی صدارت اور جناب شکیل ضاغط صاحب کی نظامت میں جمال ٹریڈس پرمنعقد ہوٸی جس میں شعرا ء کرام نے اپنااپناکلام پیش کیا چنندہ اشعار باذوق قارٸین کی نذرہیں۔
رحم کربارِ الٰہا بھیج دے کوٸی عمَر
کب تلک آخر اِدھرپتھر ابالےجاٸیں گے
جمال قدوسی
آسمانی ضرب سے ٹوٹے گا ظالم کا غرور
اک نہ اک دن عرش تک میرے بھی نالےجاٸیں گے
ہدایت اللہ خان شمسی
بادہ نوشوں نے اگر بدلا نہیں ساقی وجام
میکدے سے ایک دن میکش نکالے جاٸیں گے
صغیررحمانی
ہرگلی کوچےمیں کالےناگ پالےجاٸیں گے
پریقیں ہے زندگی کوہم بچالےجاٸیں گے
برہم دیوشاستری پنکج
جبر کے دریاٶں میں طغیانیاں ہیں بڑھ گٸیں
بندباندھو ورنہ یہ سب کچھ بہالےجاٸیں گے
ظہیررحمانی
دے کے ہاتھوں میں سرور وکیف کی تہذیبِ نو
میرے بچوں کو کہاں سے یہ کہاں لےجاٸیں گے
شکیل ضاغط
رہنماٶں کا ہمارے کھیل کچھ ایساہی ہے
زخم دیں گے اور پھرمرہم لگانے جاٸیں گے
جمال اجمل
علم وحسنِ خلق جب خود ہی نہیں استاذمیں
قوم کے بچے بھلا کیسے سنوارے جاٸیں گے
سیِّدعزیزالرّحمٰن عاجز
اندرونِ ملک ایسی ہورہی ہیں سازشیں
بےگنہ جولوگ ہیں جیلوں میں ڈالےجاٸیں گے
التجاحسین نورصدیقی
بھاٸی چارہ ،پیار،ہمدردی ،وفاداری کےپھول
نفرتوں کےتیزدھارے سب بہا لےجاٸیں گے
ارشداقبال
سجدہ ء رب میں بچی یہ زندگی بھی کاٹ لو
یہ فرشتے جانےکب کس کوبلا لے جاٸیں گے
ڈاکٹرجاویدکمال
راستے میں جوبھی ہوں گے ہونےوالےحادثے
وہ سبھی ماں کی دعاٶں سےہی ٹالےجاٸیں گے
ناصح بیاروی
اس موقع پر ملک کے حالات کےپیشِ نظر امن وسلامتی کےلیے دعابھی کی گٸی ،جناب عباس چودھری ،نسیم ،انوراگ شری واستو، چندو یادو وغیرہ بطورِ خاص شریک بزم رہے۔