جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرا و ممبئی کے پی آر سکریٹری عبد الحفیظ فاروقی اور شاکر شیخ نے کی سعودی قونصلیٹ سے خصوصی ملاقات

مملکتِ سعودی عربیہ کے ۹۲ ویں قومی دن کے موقع پر سعودی قونصلیٹ کی جانب سے قلابہ میں واقع تاج محل پیلیس ہال میں 23 ستمبر کو ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مملکت سعودی عرب (KSA) نے جمعہ کو سعودی کی جانب سے ملک کے اتحاد کے اعلان کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر، تفریحی تہواروں اور مختلف فوجی اور پولیس شوز کے ذریعے قومی دن منایا۔
اس دوران عبد الحفیظ فاروقی (پی آر سیکریٹری جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر) اور شاکر شیخ (پی آر سیکریٹری جماعت اسلامی ہند ممبئی) نے سعودی مملکت قونصلیٹ سے ملاقات کی۔ جماعت اسلامی ہند کی سرگرمیوں کا تعارف پیش کیا ساتھ ہی اس اہم موقع پر اُنہیں مبارک باد بھی پیش کی۔اس اہم موقع پر مختلف اراکینِ پارلیمان اور دیگر عمائدین شہر نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے