اقرا شاہین جونیئر کالج میں یاز دہم کے طلبہ کے لیے استقبالیہ

جلگاؤں۔ (اسید اشہر) اقرا ایجوکیشن، سوسائٹی جلگاؤں کے زیر انتظام اقرا شاہین جونیئر کالج، مہرون، جلگاؤں میں نئے تعلیمی سال 2023-24 میں گیارہویں جماعت میں داخلہ لینے والے طلبہ کا استقبال کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز شیخ سعد کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ پروگرام کی نظامت بارہویں جماعت کی طالبات ثنا سید ذاکر اور حورین عمران شیخ نے کی۔ کالج ھٰذا کے پرنسپل شیخ گلاب اسحٰق نے نئے طلبہ کا استقبال کرتے ہوئے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور نئے طلبہ کا استقبال کرتے ہوئے انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔

اس کے بعد مہک نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ترانہ اقرا پیش کیا گیا۔ گیارہویں جماعت سے تحریم جمیل پٹھان اور پیرزادے غازی اقبال الدین اور بارہویں جماعت سے پٹیل علی عالمگیر نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نئے ساتھی طلبہ کو خوش آمدید کہا گیا۔ اس کے بعد سہیل امیر سر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈائریکٹر عزیز سالار نے طلبہ کو ہمیشہ باوضو رہنے اور نماز پڑھنے پر زور کی۔سوسائٹی کے نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ نے کالج میں نظم و ضبط اور نافع تعلیم کی اہمیت بتائی۔ اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے کہا کہ طلبہ کو موبائل فون جیسی بیماری سے بچنا چاہیے، اور انہوں نے اس کے دونوں رخ، اچھا اور برا، بتائے۔ پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے اقرا شاہین جونیئر کالج کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے اہم رول ادا کیا۔ شیخ ذاکر بشیر نے رسم شکریہ ادا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے