ایک پیغام وزیر اعظم کے نام

ازقلم:محمد عامر خان فیضی ممبئی
مکرمی!جیسا کہ آپ جانتے ہیں کی آج پوری دنیا میں ایک بیماری کرونا وائرس پھیلی ہوئی ہے جو ہمارے نگاہوں کے سامنے ہے جس کی وجہ سے ہم تمام طرح کو مشقتیں جھیل رہے ہیں اسی بناء پر ہمارے وزیرِ اعظم نریندر مودی جی نے پورے ہندوستان کو لاک ڈاؤن کا آرڈر دے رکھا ہے  اس لاک ڈاؤن میں امیروں کا کچھ نہیں ہوگا وہ اپنے گھروں میں بند ہو کر آرام سے چین کی روٹی توڑ رہے ہیں انہیں نہ ہی کسی چیز کی  دشواری اور نہ ہی کسی چیز کا غم ہے لیکن اُن لوگوں کا سوچو جو گاؤں سے جاکر شہروں میں روزانہ مزدوری کر کے ایک وقت کی بھوک مٹاتے تھے آج وہ لوگ اس لاک ڈاؤن کے بعد روڈ پر آ چکے ہیں نہ ہی انکے رہنے کا کوئی گھر ہے اور نہ ہی اُنکا کوئی سہارا۔ آج ہم اخبارات میں پڑھ رہے ہیں کی بہت سارے یو۔پی۔ بہار، ایم۔پی۔ کے دیہاڑی (یومیہ) مزدور بھوک مری کی وجہ سے شہر چھوڑ کر اپنے آبائی وطن کو پیدل چل رہے ہیں نہ کوئ زاد سفر نہ ہی ضرورت کے سامان بس چل رہے ہیں ان میں کتنے سارے بھوکے پیاسے چھوٹے بچھے بوڑھے مرد اور عورت ہیں کچھ لوگ راستے کی پریشانیوں کو نہ جھیل کر راشتوں میں جان دے دیے میں ہاتھ جوڑکر اُن تمام لوگوں سے گذارش کرنا چاہتا ہوں جو سیاست میں اچھے عہدے پر فائز ہیں یا صاحبِ ثروت ہیں وہ انکی بڑھ چڑھ کر مدد کریں خاص کر میں اپنے وزیر اعظم نریندر مودی جی سے کہنا چاہتا ہوں کی حتی الامکان انکی مدد کریں اور صحیح سلامت اُنکے گھر تک پہونچائیں کیوکی آج جن لوگو کی جان بچانے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے وہ تو مر ہي رہے ہیں تو پھر ہمارا لاک ڈاؤن کرنے کا کیا فائدہ تو میں اپنے تمام بھائیوں سے التجا کرتا ہوں کی آپ لوگ اپنے غریب بھائیوں کی مدد کریں اور انکو صحیح و سالم گھر تک پہونچایں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے