“اندھیری رات کےواعظ” مولانا سید طاہر حسین گیاوی

مولانا سید طاہر حسین گیاوی کو لوگ عام طورپر صرف ایک زاوئیے سے جانتے ہیں یا جاننے کی کوشش کرتے ہیں ،جب کہ سچائی یہ ہے کہ وہ جس طرح علمی دنیا کے راہب تھے ،روحانی دنیا کے شہسوار بھی تھے ،انہوں نے ہمیشہ اپنے اسلاف کے رخ کو اپنا یا ،خدمتوں کے میدان میں درس وتدریس اور اداروں کی نگرانی وسرپرستی کے سوا دعوت وتبلیغ کو مشن کے طور پر انجام دیا