یونیفارم سول کوڈ کے موضوع پر مولانا محمد قمر الزماں ندوی سے ایک اہم انٹرویو (تیسرا حصہ)

ہر مذہب ، ذاتی اور دھرم میں شادی بیاہ کے اصول اور ضابطہ ہیں ،کون محرم ہے اور کون غیر محرم ہے ،کن سے شادی ہوسکتی ہے اور کن سے نہیں ؟ اس کے پیچھے حکمتیں اور مصلحتیں ہوتی ہیں ،ان حکمتوں اور مصلحتوں کو نظر انداز کرنا گویا خدا سے بغاوت کرنا ہے ۔ اسلام نے بھی اس کے لئے اصول و ضوابط طے کئے ہیں،تقریبا ہر دھرم اور ذاتی میں اس کے رہنما اور ہدایتی اصول ہیں ،ان سے چھیڑ چھاڑ کرنا یہ فطرت کے خلاف ہے